ETV Bharat / state

کیا شیوسینا- بی جے پی اتحاد دوبارہ قائم ہوگا؟ - شیوسینا کے سینیئر رہنما

مہاراشٹر کے سابق وزیراعلی اور شیوسینا کے سینیئر رہنما منوہر جوشی نے کہا کہ شیوسینا اور بی جے پی مستقبل قریب میں پھر ایک ساتھ آسکتے ہیں۔

شیوسینا- بی جے پی اتحاد
شیوسینا- بی جے پی اتحاد
author img

By

Published : Dec 11, 2019, 9:46 AM IST

منوہر جوشی نے منگل کے روز میڈیا سے خطاب کے دوران کہا ہے کہ مستقبل قریب میں شیوسینا اور بی جے پی پھر سے متحد ہوسکتے ہیں اور شیوسینا صدر ادھو ٹھاکرے اس مدعے پر صحیح وقت پر فیصلہ کریں گے۔

انھوں نے مزید کہا کہ چھوٹے مدعے پر لڑنے سے بہتر ہے کہ چند باتوں کو برداشت کرلیا جائے، اگر دونوں جماعتیں ساتھ میں کام کریں گی تو یہ دونوں کے لیے بہتر رہے گا۔

جوشی نے یہاں یہ بھی کہا ہے کہ' ایسا نہیں ہے کہ شیوسینا اب کبھی بھی بی جے پی کے ساتھ نہیں جائے گی ادھو ٹھاکرے صحیح وقت پر صحیح فیصلہ لیں گے۔

شہریت ترمیمی بل: راجیہ سبھا میں آج پیش ہوگا

واضح رہے کہ منوہر جوشی کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب حالیہ اسمبلی انتخابات میں دونوں جماعتوں کے درمیان وزیراعلی کے عہدے کو لے کر اختلاف ہوگیا تھا اور پھر شیوسینا نے بی جے پی سے علیحدگی اختیار کرکے کانگریس اور این سی پی کے ساتھ ریاست میں حکومت قائم کی ہے۔

جبکہ اس تعلق سے شیوسینا کے ایک دیگر سینیئر رہنما نیلم گوڑے کا کہنا ہے کہ' منوہر جوشی کا یہ بیان ان کی ذاتی رائے ہوسکتا ہے لیکن یہ پارٹی کا موقف نہیں ہے۔

نیلم گوڑے نے یہ بھی کہا ہے کہ اکثر رہنماؤں میں اس طرح کا احساس اور جذبات ہوتے ہیں۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.