مہاراشٹر کے اورنگ آباد شہر میں ریڈ اینڈ لیڈ فاؤنڈیشن اور آل انڈیا مسلم او بی سی آرگنائزیشن کی جانب سے مسلم بستیوں میں اسکولی طلبا وطالبات کے دستاویزات کو درست کرنے نئے دستاویزات تیار کرنے اور ان کی خامیوں کو دور کرنے کے سلسلے میں شہر کی سلم مضافاتی بستی مسر واڑی میں گلی چوراہوں پر لوگوں کو معلومات فراہم کی گئی تاکہ اسکول کے طلبا وطالبات کو سرکاری دستاویزات میں کچھ پریشانی نہ ہو۔Campaign for Making and Correcting Official Documents
اورنگ آباد میں تیرہ جون سے تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز ہورہا ہے ، اس سے پہلے اسکولی طلبا وطالبات کے دستاویزات کو درست کرنے اور ان کی خامیوں کو دور کرنے اسی طرح نئے دستاویزات تیار کرنے کے سلسلے میں اورنگ آباد کی ریڈ اینڈ لیڈ فاؤنڈیشن اور آل انڈیا مسلم او بی سی آرگنائزیشن کی جانب سے مسلم بستیوں میں بیداری مہم چلائی جارہی ہے ، اس بیداری مہم کے ذریعے گلی محلے میں پہنچ کر بستی کی خواتین اور حضرات کو سرکاری دستاویزات کیسے تیار کیے جاتے ہیں ، ان دستاویزات کی اہمیت و افادیت اور مستقبل میں ان دستاویزات سے کیسے فائدہ حاصل کیا جاتا ہے ، اس کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کی جارہی ہیں ، اس مہم کے تحت اورنگ آباد کی سلم مضافاتی بستی مسر واڑی میں گلی چوراہوں پر لوگوں کو معلومات فراہم کی گئی اور انھیں اسکولوں کے آغاز سے پہلے تمام دستاویزات کی تیاری کے بارے میں جانکاری دی گئی ، اس مہم میں مقامی علما اور بستی کے نوجوانوں نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔