درگاہ ٹرسٹ نے زائرین کی آمد پر روک نہیں لگائی، لیکن کورونا کی روک تھام کے لئے درگاہ میں پختہ انتظامات کر رہے ہیں۔
اس لئے صبح شام جب زائرین کی تعداد میں اضافہ ہوتا ہے، تو درگاہ ٹرسٹ عام دنوں سے زیادہ ان دنوں صاف صفائی کا خیال رکھ رہے ہیں۔
خادم اور ملازموں کو ہر وقت ماسک پہننے کی ہدایت دی گئی ہے، اس کے علاوہ ہر اس مقام پر جہاں زائرین کی بھیڑ ہوتی ہے، وہا ں صاف صفائی کا خاص خیال رکھ رہے ہیں۔
ممبئی کی حاجی علی درگاہ میں نہ صرف ممبئی کے بلکہ دور دراز کے ملکی غیر ملکی سیاحوں اور زائرین کا تانتا بندھا رہتا ہے۔ ایسے میں درگاہ کے احاطے میں کورونا وائرس سے بچنے اور لڑنے کیلئے درگاہ میں ڈاکٹروں کی ٹیم ہمہ وقت تیار رہتی ہے، تاکہ ہنگامی حالات اور کورونا کے شکار میں مریضوں کو فوری طبی مدد مل سکے اور کورونا وائرس سے زائرین محفوظ رہیں۔