ETV Bharat / state

Maharashtra Unlock: لاک ڈاؤن میں راحت کے باوجود ممبئی کے کاروباری پریشان - اردو نیوز ممبئی

حکومت نے لاک ڈاؤن میں راحت دی ہے لیکن اس سے ممبئی کے مختلف علاقوں کی بازاروں اور وہاں کے کاروباریوں کو خاطر خواہ فائدہ نہیں ہو رہا ہے۔ حکومت نے صبح سات بجے لیکر چار بجے کا وقت مقرر کیا ہے، جبکہ ان علاقوں میں دوپہر کے بعد ہی لوگوں کی آمد ہوتی ہے اور یہاں کی بازاروں میں شام کے وقت خریداری کرنے والوں کا تانتا بندھا رہتا ہے، لیکن چار بجے بجے ہی دکانوں کو بند کرنا پڑتا ہے۔

business affected due to lockdown in mumbai
لاک ڈاؤن میں راحت کے باوجود کاروباری پریشان
author img

By

Published : Jul 9, 2021, 6:08 PM IST

Updated : Jul 9, 2021, 7:52 PM IST

حسین خواجہ گذشتہ 32 برسوں سے اس علاقے میں، تجارت کرتے ہیں۔ حسین خواجہ کہتے ہیں کی حکومت کو بازاروں کا وقت مقرر کرنے سے پہلے کاروباریوں کے بارے میں سوچنا چاہیے۔ اگر ایسے ہی رہا تو کاروباریوں کی حالت مزید خراب ہو سکتی ہے۔

دیکھیں ویڈیو

اس لیے حکومت کو بازار، خریدار اور کاروبار کو دیکھتے ہوئے مقرر کیے گیے شام چار بجے کے وقت میں تبدیلی لانی چاہیے۔

ممبئی کی یہ بازاریں متوسط طبقے کے لیے بے حد خاص ہیں اور یہاں شادی اور دوسری تقریب کے لیے کپڑوں کی خریداری کرنے نہ صرف ممبئی سے بلکہ ممبئی سے متصل علاقے بھیونڈی، تھانے اور نوی ممبئی سے لوگ بذریعہ لوکل ٹرین یہاں آتے ہیں۔

مزید پڑھیں: غریبوں کے درد کا ہمدرد حسین شیخ، 1500 طلبہ کی فیس کو کیا معاف

لاک ڈاؤن نافذ کئے جانے کے بعد حکومت نے لاک ڈاؤن میں پوری طرح سے راحت دے دی تھی، لیکن بھیڑ سے بچنے کے لئے، لوکل ٹرین سےصرف ضروری سروس والوں کو ہی کو ہی سفر کرنے کی اجازت دی ہے۔ اس کی وجہ سے یہاں کا کاروبار پوری تطرح سے ٹھپ ہو گیا تھا۔ اب یہاں کے کاروباری ٹرین سے عام لوگوں کے سفر کی اجازت کو لیکر حکومتی فرمان کے منتظر ہیں۔

Last Updated : Jul 9, 2021, 7:52 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.