ETV Bharat / state

ممبئی-گوا شاہراہ پر سڑک حادثہ، بس کھائی میں جاگری - kashedi ghat of raigarh district

ممبئی سے کنکولی جانے والی ایک نجی مسافر بردار بس کاشیڑی گھاٹ کے پاس 50 فٹ گہری کھائی میں جاگری۔ اس حادثے میں ایک آٹھ سالہ لڑکے کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔

image
image
author img

By

Published : Dec 31, 2020, 9:45 AM IST

مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی سے ایک نجی ٹرویل کمپنی کی مسافر بردار بس (ایم ایچ 48، کے 4237) بدھ کی رات میں 31 مسافروں کے ساتھ کنکولی کے لیے روانہ ہوئی تھی۔

لیکن صبح تقریباً 4 بجے جب ممبئی-گوا شاہراہ پر ضلع رائے گڑھ کے کاشیڑی گھاٹ کے بھوگاؤں کے قریب ڈرائیور نے بس کا کنٹرول کھو دیا جس کے بعد بس بے قابو ہوکر 50 فٹ گہری کھائی میں جاگری۔

خوش قسمتی سے بس کھائی کےایک ایک درخت میں اٹک گئی جس کی وجہ سے ایک بڑا حادثہ ٹل گیا۔

اس حادثے میں دیوگڑھ کے ایک آٹھ سالہ سائی رانے نامی لڑکے کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ دیگر 15 مسافر زخمی ہوئے ہیں جنھیں پولادپور کے ایک اسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے۔

پولاد پور پولیس اور ریسکیو ٹیموں نے 30 افراد کو بحفاظت باہر نکال کر بروقت کارروائی انجام دی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.