ETV Bharat / state

مالیگاؤں: بی ایس پی کی مقامی یونٹ نے مولانا اسحاق نقشبندی کی درگاہ پر عقیدت کی چادر پیش کی - ولانا اسحاق نقشبندی رحمتہ اللہ علیہ کی درگاہ

مالیگاؤں شہر میں بہوجن سماج پارٹی کی مقامی یونٹ کی جانب سے مولانا اسحاق نقشبندی رحمتہ اللہ علیہ کی درگاہ پر عقیدت کی چادر پیش کی گئی۔

bsp leader
bsp leader
author img

By

Published : Jun 19, 2021, 1:43 PM IST

ریاست مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں میں بہوجن سماج پارٹی کی مقامی یونٹ کی جانب سے مولانا اسحاق نقشبندی رحمتہ اللہ علیہ کی درگاہ پر عقیدت کی چادر پیش کی گئی۔ اس موقع پر مالیگاؤں سینٹرل حلقہ نمبر 114 کے صدر ظہور بھائی زم زم نے بتایا کہ بی ایس پی کارکنان نے مولانا اسحاق نقشبندی رحمتہ اللہ علیہ کی درگاہ پر چادر پیش کی اور وہ یہاں یہ مراد لے کر آئے تھے کہ آئندہ چند ماہ بعد ہونے والے شہر کے میونسپل کارپوریشن کے انتخابات میں انہیں 50 تا 55 سیٹیں حاصل ہوں۔

ظہور زم زم نے بتایا کہ مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کے انتخابات میں ان کی پارٹی شاندار فتح حاصل کرے گی اور ساتھ ہی میئر بنانے میں بھی وہ اہم کردار ادا کریں گے۔

مالیگاؤں: کارپوریشن کے تعمیری کاموں کی جانچ کا مطالبہ

واضح رہے کہ مالیگاؤں شہر میں آئیندہ برس کے آغاز میں ہی میونسپل کارپوریشن کے انتخابات ہونے والے ہیں جس کے لیے سبھی پارٹیاں ابھی سے ہی انتخابات لڑنے کی تیاریوں میں مصروف ہوگئی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.