اورنگ آباد: ریاست مہاراشٹر کے شہر اورنگ آباد میں سنسنی خیز معاملہ سامنے آیا ہے جہاں فارینسک کالج میں یکطرفہ محبت میں ریسرچ کے طالب علم نے اپنے آپ پر پیٹرول ڈال کر آگ لگا لی اور اپنی دوست کو بھی اپنی زد میں لے لیا۔ اس واقعہ کے بعد دونوں کو اورنگ آباد کے سرکاری ہسپتال میں علاج کے لیے رکھا گیا تھا لیکن دوران علاج لڑکے کی موت ہوگئی جب کہ لڑکی 50 فیصد جھلسی ہوئی ہے اور کھاٹی ہسپتال میں اس کا علاج جاری ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ دونوں ریسرچ اسکالر تھے۔ Boy Set Fire to Girl and Himself in Aurangabad
یہ بھی پڑھیں: یکطرفہ محبت: لڑکی کا تیزاب سے حملہ
تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر مراٹھواڑہ یونیورسٹی کے زولو جی شعبہ میں دونوں ریسرچ اسکالر تھے۔ پولیس کے مطابق لڑکی اورنگ آباد کے فارینسک کالج میں عارضی طور پر تدریسی خدمات بھی انجام دیتی تھی۔ گذشتہ روز وہ فارینسک کالج کے لیب میں پہنچی تو پیچھے سے لڑکا بھی لیب میں پہنچا۔ لڑکے نے پہلے لیب کا دروازہ بند کیا اس کے بعد بیگ میں سے پٹرول نکال کر خود پر پٹرول چھڑک کر آگ لگالی اور لڑکی کو پکڑ لیا جس سے لڑکی بھی آگ کی زد میں آگئی۔ اس واقعہ میں لڑکا 90 فیصد جھلس گیا تھا اور دوران علاج اس نے دم توڑ دیا جب کہ لڑکی 50 فیصد جھلسی ہے اور گھاٹی ہسپتال میں اس کا علاج جاری ہے۔ اس معاملے میں پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور پورے معاملے کی جانچ کررہی ہے۔