ETV Bharat / state

ڈاکٹر شہاب افسر کی تحریر کردہ افسانہ مجموعہ دل ناداں کا اجراء

اورنگ آباد میں معروف ادیب و شاعر ڈاکٹر شہاب افسر کی تحریر کردہ افسانہ مجموعہ دل ناداں کا اجراء شہر کے عالمگیر ہال میں حینا ندیم انصاری کے ہاتھوں عمل میں آیا۔ Book launch Ceremony Held In Aurangabad

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 22, 2023, 7:11 PM IST

ڈاکٹر شہاب افسر کی تحریر کردہ افسانہ مجموعہ دل ناداں کا اجراء
ڈاکٹر شہاب افسر کی تحریر کردہ افسانہ مجموعہ دل ناداں کا اجراء
ڈاکٹر شہاب افسر کی تحریر کردہ افسانہ مجموعہ دل ناداں کا اجراء

اورنگ آباد: معروف ادیب و شاعر ڈاکٹر شہاب آفسر کے تحریر کردہ افسانوی مجموعے دل ناداں کے اجراء کے لیے ایک تقریب شہر کے بیت الیتیم کے عالمگیر ہال میں منعقد کی گئی، جشن شخص سے شخصیت تک کے سلسلہ نمبر دو کے تحت اس مرتبہ جشن ارتکاز افضل منایا جا رہا ہے، اسی ضمن میں معروف شاعر و ادیب ڈاکٹر شہاب آفسر کے تحریر کردہ افسانوی مجموعے دل ناداں کا رسم اجرا کے لیے ایک تقریب بین الاقوامی شہرت یافتہ افسانہ نگار نور الحسنین کی صدارت میں منعقد کی گئی، جہاں حینا ندیم انصاری کے ہاتھوں اس کتاب کا اجرا عمل میں آیا۔

اس تقریب میں آرکیٹیکٹ عبدالرحمن سلیم، عابد معیز اور محمود شاہد مہمانان خصوصی کی حیثیت سے موجود تھے۔ جبکہ ابوبکر رہبر ڈاکٹر اسود گوہر اور ڈاکٹر غزالہ پروین نے اس کتاب پر اپنے تفسیر پیش کیے اور شہاب افسر کی ادبی خدمات کو خوب سراہا، جبکہ افسانہ نگار شہاب افسر نے ان کے تحریر کردہ افسانوی مجموعے دل نادان سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا انہوں نے کہا کہ اپنے اطراف پیش آنے والے واقعات سے متاثر ہو کر انہوں نے ان تحریروں کو پیش کرنے کی کوشش کی ہے۔ یہ تقریب وارثان حرف و قلم کی جانب سے منعقد کی گئی، جسے کامیاب بنانے میں تنظیم کے صدر محمد وسیل، خواجہ کوثر حیات اور دیگر عہدے داران کے علاوہ قادری ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کے صدر الحاج سہیل قادری و ان کے ادارے کے ذمہ داران نے اہم رول ادا کیا۔

اس دوران خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر شہاب افسر نے کہا ہے کہ ملک عنبر نے جب مغلوب کی فوج کو شکست دی تو فتح کی خوشی میں اس شہر کا نام فتح نگر رکھا اور ایک بلند دروازہ بھی بنوآیا جسے ہم بھٹکل گیٹ کے نام سے یاد کرتے ہیں، اورنگزیب عالمگیر جب یہاں کے حاکم مقرر ہوئے ہیں تو انہوں نے فتح نگر کو اورنگ آباد کا نام دیا۔

یہ بھی پڑھیں:یوپی کے بعد گوا میں بھی حلال سرٹیفائیڈ مصنوعات پر پابندی کا مطالبہ

اس دروازوں کے شہر میں 52 دروازے اور 52 چھوٹے دروازے کے ساتھ ساتھ 52 محلے بھی ہے جنہیں "پورے" کہا جاتا تھا، جس جگہ سے ایک ہاتھی اور اس ہاتھی پر چھتری کے ساتھ گزر جاتا تو اس جگہ کو دروازہ کہتے تھے۔ اس سے چھوٹے جو دروازے ہوتے تھے اسے کھڑکی کہتے تھے اور اس فصل بند شہر میں 52 الگ الگ محلہ ہوا کرتے تھے جنہیں پورے کہا جاتا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.