جسٹس پی ڈی نائک نے اپنے حکم میں مزید کہا کہ پولیس کو معاملے کی تفشیش کے لیے ملزم کو اپنی تحویل میں لیا جانا ضروری ہے لہٰذا ملزم کو ضمانت پر رہا نہیں کیا جا سکتا۔
درخواست گزار خود کو جامع مسجد دہلی کی مشاورتی کونسل کا رکن بتاتے ہیں۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے ایک دینی مدرسہ کے طالب علم کے ساتھ جنسی بدفعلی کی تھی اور مضافات کے ساکی ناکہ پولیس اسٹیشن میں اس کے خلاف پوسکو کے تحت معاملہ درج کیا گیا تھا۔ اس سے قبل سیشن کورٹ نے بھی اس کی درخواست کو مسترد کر دیا تھا۔
درخواست ضمانت کی سماعت کے دوران آج یہاں سینیئر ایڈوکیٹ راجو چوہان نے ملزم کی پیروی کرتے ہوئے اس پر لگے تمام الزامات سے انکار کر تے ہوئے کہا کہ 'ملزم کو ایک سازش کے تحت پھنسایا گیا ہے نیز جس گاڑی میں جرم کے ہونے کا انکشاف کیا گیا ہے، وہ گاڑی ملزم کی تحویل میں نہیں تھی اور نہ ہی ملزم موقعہ واردات کے وہاں پر موجودہ تھا۔