ETV Bharat / state

ٹول کٹ معاملہ میں شانتانو کو 10 دن کی پیشگی ضمانت

مہاراشٹر کے بیڑ میں رہنے والے شانتانو کو دہلی پولیس نے ٹول کٹ معاملے میں ملزم بنایا تھا اور اسے گرفتار کرنے کے لیے بیڑ پہنچی تھی، لیکن شانتانو گھر پر نہیں تھا۔ بعد ازاں گھر والوں نے بامبے ہائی کورٹ کے اورنگ آباد بینچ میں عبوری ضمانت کے لئے عرضی داخل کی، جس پر ہائی کورٹ نے شانتانو کو 10 دن کی پیشگی ضمانت دی۔

bombay high court granted activist shantanu 10 days interim bail in the toolkit case
شانتانو کو ٹول کٹ معاملے میں 10 دن کی عبوری ضمانت
author img

By

Published : Feb 16, 2021, 10:20 PM IST

بامبے ہائی کورٹ کی اورنگ آباد بینچ نے شانتانو کو ٹول کیٹ معاملے میں 10 دن کی پیشگی ضمانت دی ہے۔ دہلی پولیس نے ٹول کیٹ کیس میں نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی تھی۔ اس معاملے کی تفتیش کے دوران مہاراشٹرا کے بیڑ ضلع کے ساکن شانتانو ملک کا نام سامنے آیا تھا۔

دیکھیں ویڈیو

شانتانو پر آئی پی سی کی دفعات 153اے اور 120 بی کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

جس کے بعد دہلی پولیس نے بیڑ پہنچ کر شانتانو کے گھر پر چھاپہ مارا تھا لیکن شانتانو نہیں ملا تھا شنتانو کے رشتہ داروں نے بامبے ہائی کورٹ کی اورنگ آباد بینچ میں ضمانت کی عرضی داخل کی تھی۔

مزید پڑھیں:

اقلیتی کمیشن میں 7 میں سے 6 عہدے خالی، مرکز سے جواب طلب

جس پر آج بامبے ہائی کورٹ کے اورنگ آباد بنچ کی سماعت کے دوران جج وبھا کانکانواڑی بنچ نے شانتانو کو 10 دن کی عبوری ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرلی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.