جسٹس نتن سامبرے نے آرین کی ایک درخواست پر یہ حکم دیا، جس میں ضمانت کی شرط میں ترمیم کرنے کے لئے ہدایت دینے کا مطالبہ کیاگیا تھا کیونکہ این سی بی NCB Mumbai اب اس معاملے کی تحقیقات نہیں کر رہا ہے۔ اب اسے ایس آئی ٹی دہلی کے دفتر میں منتقل کردیا گیا ہے لہذا این سی بی کے دفتر میں حاضر ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔
جسٹس سامبرے نے واضح کیا کہ آرین Aryan Khan کو ہدایت دئے جانے پر 72 گھنٹے کی پیشگی نوٹس پر ایس آئی ٹی دہلی SIT Delhi کے سامنے حاضر ہونا پڑے گا۔ ممبئی سے باہر سفر کرنے کی شرط کا جہاں تک سوال ہے، تو عدالت نے کہا کہ خان کو سفر کا پروگرام پہلے ہی تفتیشی افسر کو پیش کرنا چاہیے۔
خان کی طرف سے پیش ہونے والے سینئر وکیل امیت دیسائی نے آج کہا کہ "ہم ضمانت کی شرط 'جے' میں ترمیم کا مطالبہ کر رہے ہیں کیونکہ اس شرط کے تحت آرین Aryan Khan کو ہر جمعہ کو این سی بی کے سامنے پیش ہونا تھا لیکن اب یہ معاملہ این سی بی کے پاس ہے ہی نہیں۔"
یہ بھی پڑھیں: آرین خان کی غلطی بس اتنی ہے کہ وہ شاہ رخ خان کا بیٹا ہے: طارق انور
ہائی کورٹ نے آرین کی ضمانت منظور Bombay HC Grants Relief to Aryan Khan کرتے ہوئے کہا تھا کہ آرین کو ہر جمعہ کو صبح 11 بجے سے دوپہر 2 بجے کے درمیان این سی بی کے دفتر میں اپنی موجودگی درج کرانی ہوگی۔ ضمانت کی شرط کے بعد آرین 5، 12، 19، 26 نومبر اور 3 و 10 دسمبر کو این سی بی کے سامنے پیش ہوئے تھے۔
یو این آئی