ETV Bharat / state

Bollywood actor Nawazuddin Siddiqui بالی ووڈ اداکار نوازالدین صدیقی اور ان کی اہلیہ کا تنازعہ ،کورٹ میں ہوئی سماعت - ممبئی خبر

آج بامبے ہائی کورٹ میں نوازالدین صدیقی اور ان کی اہلیہ سے متعلق معاملے پر بند کمرے (جج کے چیمبر) میں سماعت ہوئی، جس میں نواز الدین کی والدہ، ان کی اہلیہ اور دونوں بچے شامل تھے، اس سماعت میں نوازالدین صدیقی سے ویڈیو کانفرنسگ کے ذریعہ جڑے تھے۔

نوازالدین صدیقی
نوازالدین صدیقی
author img

By

Published : Apr 3, 2023, 9:19 PM IST

نوازالدین صدیقی

اداکار نواز الدین صدیقی اور انکی سابق اہلیہ کے بیچ ہونے والے تنازعہ میں ممبئی ہائی کورٹ نے بند کمرے میں سنوائی کی۔ کورٹ میں نواز الدین صدیقی شامل نہیں ہو پائے اسلئے اُنہوں نے ویڈیو کانفرنسنگ کی مدد سے اس کارروائی میں شامل ہوکر اپنی بات کورٹ کے سامنے رکھی۔ اداکار نوازالدین صدیقی ایک عرصے سے سابق اہلیہ عالیہ کے ساتھ جاری تنازعہ کی وجہ سے سرخیوں میں ہیں۔ اداکار کی اہلیہ نے ان پر گھر سے نکالنے، کھانا نہ دینے، تشدد کرنے جیسے کئی الزامات لگائے ہیں اب دونوں کے درمیان بچوں کی تحویل کے حوالے سے بھی مقدمہ چل رہا ہے جس کی سماعت آج ہوئی۔

آج بامبے ہائی کورٹ میں نوازالدین صدیقی اور ان کی اہلیہ سے متعلق معاملے پر بند کمرے (جج کے چیمبر) میں سماعت ہوئی، جس میں نواز الدین کی والدہ، ان کی اہلیہ اور دونوں بچے شامل تھے، اس سماعت میں نوازالدین صدیقی سے ویڈیو کانفرنسگ کے ذریعہ جڑے تھے۔ عدالت سے نکلنے کے بعد فریقین کے وکلا نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ آج کی سماعت مثبت رہی، عدالت نے فریقین کو کچھ شرائط دی ہیں جس پر دونوں فریق کل سے ہی کام کریں گے۔ نواز الدین اس سارے عمل میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے شامل تھے اس وقت اس معاملے میں ہم بہت زیادہ بات نہیں کر سکتے۔۔

آپ کو بتاتے دیں کہ اداکار نوازالدین صدیقی اور ان کی اہلیہ عالیہ صدیقی کے درمیان کافی عرصے سے گھریلو جھگڑا چل رہا ہے۔ نوازالدین صدیقی کی اہلیہ عالیہ صدیقی نے نوازالدین پر گھریلو تشدد، ذہنی ہراسانی، بچوں کی مناسب دیکھ بھال نہ کرنے سمیت کئی سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔

نوازالدین صدیقی نے اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کی وضاحت کرتے ہوئے میڈیا میں واضح کیا تھا کہ ان پر لگائے گئے تمام الزامات جھوٹے ہیں۔ یہی نہیں نوازالدین نے اپنے بھائی اور بیوی کے خلاف 100 کروڑ کا ہتک عزت کا مقدمہ بھی دائر کیا ہے۔ اس معاملے میں عدالت نے دونوں فریقین کو آپسی صلح کے لیے اہل خانہ کہ ساتھ یعنی بیوی، بھائی اور دونوں بچوں کے ساتھ عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔

مید پڑھیں:Actor Nawazuddin Siddiqui نوازالدین صدیقی اور سابق اہلیہ عالیہ ممبئی ہائی کورٹ پیش، عدالت کا بچوں کے ساتھ آنے کا حکم

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.