ETV Bharat / state

Bodybuilding Competition 2022 باڈی بلڈنگ کمپیٹیشن 2022 'مسٹر مالیگاؤں' کا خطاب محمد اکبر حسین کے نام - مہاراشٹر اردو نیوز

آج فٹنیس ایک لائف اسٹائل بن چکا ہے۔ باڈی بلڈنگ اور فٹنیس دونوں میں کافی ترقی ہوچکی ہے۔ جم، جمناسٹک، یوگا، کراٹے، باکسنگ، ریسلنگ اور دیگر طرح کی فزیکل ٹریننگ حاصل کر کے انسان اپنے جسم اور صحت کا اچھے سے خیال رکھ سکتا ہے۔ Bodybuilding Competition 2022

باڈی بلڈنگ کمپیٹیشن
باڈی بلڈنگ کمپیٹیشن
author img

By

Published : Jan 9, 2023, 11:34 AM IST

Updated : Jan 9, 2023, 2:18 PM IST

باڈی بلڈنگ کمپیٹیشن 2022

مالیگاؤں: مہاراشٹر کے شہر مالیگاؤں میں باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام 30 واں سالانہ آل مالیگاؤں باڈی بلڈنگ کمپیٹیشن بروز جمعہ 30 ستمبر 2022 کو شیخ عثمان ہائی اسکول کے گراؤنڈ پر منعقد کیا گیا تھا۔ اس کمپیٹیشن میں سو سے زائد باڈی بلڈرس نے 50, 55, 60, 65, 70, اور 75 کلو گرام سے اوپر کٹیگری کے مقابلے میں حصہ لیا۔ ان تمام گروپوں میں اول, دوم اور سوم آنے والوں میں انعامات تقسیم کیے گئے۔ بعد ازاں تمام ہی گروپوں میں پہلا مقام حاصل کرنے والے بلڈرس میں سے تین منفرد، خوبصورت اور مسکیولر دیکھنے والے باڈی بلڈرس میں محمد اکبر (فلیکس جم)، اقبال انصاری (اسلام جم خانہ)، ظہیر احمد (اے ون فٹنیس کلب) کا انتخاب ہوا۔ باڈی بلڈنگ کمپیٹیشن کے تمام منتخب بلڈرس میں سے ایک بلڈر محمد اکبر کو 'مسٹر مالیگاؤں' کے خطاب سے نوازا گیا۔ یاد رہے مسٹر مالیگاؤں بننے کا خواب ہر بلڈر کو ہوتا ہے جس کیلئے وہ سالوں سال سخت محنت کرتے ہیں اور یہ خطاب کسی ایک ہی کو نصیب ہوتا ہے۔ پھر اس کے بعد ناسک شری، مہاراشٹر شری اور انڈیا شری کیلئے تیاری شروع ہوتی ہے مسٹر مالیگاؤںنے بتایا کہ وہ آئندہ دنوں میں تمام ہی بڑے مقابلوں میں شرکت کریں گے۔ Malegaon Bodybuilding Competition 2022

اس تعلق سے محمد اکبر حسین نے نمائندے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ ماسٹر فیضان احمد کے زیر تربیت فلیکس جم خانہ میں گذشتہ چھ مہینوں سے باڈی بلڈنگ کمپیٹیشن کی تیاری کر رہے تھے۔ وہ باڈی بلڈنگ کئی سالوں سے کر رہے ہیں اور کئی مرتبہ مقامی، ضلعی اور ریاستی سطح کے مقابلوں میں حصہ لیا۔ اس بار شکست کو بھی شکست دے کر مسٹر مالیگاؤں کا خطاب اپنے نام کر تاریخ رقم کر دی۔ معروف فٹنیس کوچ عرفان شاہد نے نوجوانوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ فٹنیس کو لائف اسٹائل بنائیں چند روز اور مہینوں میں خوبصورت تندرست جسم نہیں بنتا ہے۔ اچھی فزیک بنانے کیلئے مسلسل محنت، صحیح ڈایٹ، ٹریننگ اور ڈسپلن درکار ہے۔ باڈی بلڈرس سالوں سال محنت کرتے ہیں اور اچھی متعین غذا کا خیال رکھتے ہیں۔ فٹنیس سے جڑے افراد نشہ خوری سے دور رہتے ہیں اور ان کی زندگیوں میں ڈسپلن ہوتا ہے جب جاکر سماج میں اپنی منفرد مقام و شناخت قائم کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ مسٹر مالیگاؤں بننے کا خواب ہر بلڈر کو ہوتا ہے جس کیلئے وہ سالوں سال سخت محنت کرتے ہیں اور یہ خطاب کسی ایک ہی کو نصیب ہوتا ہے۔ پھر اس کے بعد ناسک شری، مہاراشٹر شری اور انڈیا شری کیلئے بلڈر تیاری شروع کرتے ہیں۔ Malegaon Bodybuilding Competition 2022

یہ بھی پڑھیں : Mr. Malegaon Saquib Shafeeque: مسٹر مالیگاؤں باڈی بلڈر ثاقب شفیق بنے فٹنس ماڈل

Last Updated : Jan 9, 2023, 2:18 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.