ETV Bharat / state

BMC Orders Demolition نواب مسجد ٹرسٹ کی ایک عمارت کو منہدم کرنے کا حکمنامہ جاری

بی ایم سی نے ممبئی کے مسلم اکثریتی علاقہ مسجد کراس لین میں نواب مسجد ٹرسٹ کی ایک عمارت کو منہدم کرنے کا حکمنامہ جاری کیا ہے جس سے مکینوں میں کافی بے چینی پائی جا رہی ہے۔BMC Orders Demolition of Illegally Constructed Building

author img

By

Published : Sep 27, 2022, 4:46 PM IST

نواب مسجد ٹرسٹ کی ایک عمارت کو منہدم کرنے کا حکمنامہ جاری

ممبئی: ممبئی کے مسلم اکثریتی علاقہ مسجد کراس لین میں ایک 9 منزلہ عمارت کو محض 3 دنوں کے اندر خالی کرنے کا حکم بی ایم سی (بمبئی میونسپل کارپوریشن) نے جاری کیا ہے۔ بی ایم سی نے جاری حکمنامہ میں بلڈنگ کے غیرقانونی ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ’’یہ عمارت کبھی 3 منزلہ ہوا کرتی تھی لیکن بعد میں اسے 3 مالے سے سیدھے 9 مالے تک غیر قانونی طریقے سے تعمیر کیا گیا ہے۔‘‘ بتایا جا رہا ہے کہ غیر قانونی تعمیرات میں نواب مسجد کے ٹرسٹی اور کچھ بلڈرز شامل ہیں۔ Bombay Municipal Corporation Orders Demolition

ممبئی کے بی ایم سی سی وارڈ علاقے میں نواب مسجد کے عقب میں C-6345/30-32 یہ ملکیت نواب مسجد ٹرسٹ کی ملکیت ہے جسے ٹرسٹ کے کچھ ارکان نے - جن میں مفید نورنگے، پرویز سرکارے اور غنی جیٹھوا کے نام شامل ہیں - اس 3 منزلہ عمارت کو غیر قانونی طریقے سے 9 منزلہ عمارت میں تبدیل کر دیا، یہی نہیں مکینوں کو انہوں نے اسے فروخت کر کے یہاں دوسری جگہوں سے مکینوں کو منتقل کر دیا اب ان سارے مکینوں کو بی ایم سی کی جانب سے عمارت خالی کرنے کا جیسے ہی حکم دیا گیا ہے یہ سب پریشان ہیں۔

اس ضمن میں ایک مکین نے اپنا نام مخفی رکھنے کی شرط پر میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ ’’جب بی ایم سی نے اسے خالی کرنے کا فرمان جاری کیا تو اسکے بعد سے ہی مکین بہت پریشان ہیں۔ غیرقانونی طور عمارت بنانے والے افراد نے عمارت کو قانونی بتانے کی کوشش کررہے ہیں، جبکہ اس سلسلہ میں سٹی سیول کورٹ میں سماعت جاری ہے لیکن اس سے پہلے ہی بی ایم سی نے اسے منہدم کرنے کا نوٹس جاری کر دیا۔‘‘

مزید پڑھیں: Anti-Encroachment Drive in Rampur: رامپور میونسپلٹی نے شہر کئی علاقں سے ہٹائے ناجائز قبضے

ہم نے اس معاملے میں ایک ٹرسٹی، مفید نورنگے، سے بات کی تو انہوں نےبتایا کہ ’’ہم 100 سے زیادہ مکینوں کی حالت بے حد خراب ہے، اس عمارت کو غنی جیٹھوا نے بنائی تھی غنی جیٹھوا وہی ہے جس کی غیر قانونی عمارت گلستان اپارٹمنٹ جو کہ اس علاقے میں تعمیر کی گئی تھی کو محکمہ بی ایم نے منہدم کرنے کا فرمان جاری کرتے ہوئے کارروائی شروع کر دی تھی۔‘‘

اس معاملے میں وقف اور قانونی معاملات کے ماہر شوکت علی بیڈگری نے کہا کہ ’’مکین کم پیسے میں غیر قانونی عمارتوں میں گھر لے لیتے ہیں لیکن وہ یہ نہیں سوچتے کہ وہ غیر قانونی ہے انکے سر پر قانونی کارروائی کی تلوار ہمیشہ لٹکی رہتی ہے۔ غیر قانونی طور تعمیر کی گئی عمارتوں کو فروخت کرنے والے ٹرسٹی نہیں بلکہ عام عام کو اس کا خمیازہ بھگتنا پڑتا ہے۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.