ETV Bharat / state

Eid-ul-Adha in Mumbai ممبئی میں قربانی کے بکروں کی پکڑ دھکڑ تیز، ویڈیو وائرل - ممبئی میں عید الاضحی

ممبئی کی متعدد جگہوں پر محکمہ بی ایم سی کی جانب سے کارروائی کے نام پر بکروں کو اٹھا کر لے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔ حالانکہ وزیر داخلہ اور وزیر اعلیٰ نے یقین دہانی کرائی تھی کہ اس طرح سے کسی کو پریشان نہیں کیا جائیگا۔ پوری خبر پڑھیں

ممبئی میں قربانی کے بکروں کی پکڑ دھکڑ تیز، ویڈیو وائرل

author img

By

Published : Jun 22, 2023, 5:28 PM IST

Updated : Jun 22, 2023, 5:47 PM IST

ممبئی میں قربانی کے بکروں کی پکڑ دھکڑ تیز، ویڈیو وائرل

ممبئی: عید الاضحی کے موقع پر ملک کے الگ الگ خطوں اور ریاستوں سے ممبئی میں بکرے لائے جا رہے ہیں۔ دیونار منڈی کے انچارج کلیم پاشا پٹھان کے مطابق منڈی کا نظم نسق بہتر بنانے کے لیے افسران 24 گھنٹے تعینات کیے گئے ہیں۔ ایک لاکھ سے زائد بکروں کی آمد ہوچکی ہے۔ لوگ بڑے پیمانے پر بکرے خرید رہے ہیں۔ ملک کے الگ الگ ریاستوں سے آنے والے تاجر بھی یہاں کے نظم و نسق سے کافی خوش نظر آرہے ہیں۔ لیکن اسی درمیان ممبئی کی متعدد جگہوں پر محکمہ بی ایم سی کی جانب سے بکروں کو اٹھا کر لے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔

محکمہ بی ایم سی کے افسران یہ کارروائی اس وقت کرتے ہیں جب رات کا سنّاٹا چھایا رہتا ہے اور لوگ سو جاتے ہیں لیکن اسی درمیان کُرلا علاقے میں کارروائی کے نام پر بکروں کو اپنی وین میں جیسے ہی بی ایم سی کے افسران نے ڈالا ویسے ہی لوگ جگ گئے اور جم کر تو تو میں میں ہوئی، جس کے بعد علاقے کے لوگوں نے بی ایم سی کی گاڑی میں موجود اپنے بکرے واپس سے اُتار لیے۔ علاقے کے لوگوں نے الزام لگایا ہے کہ بی ایم سی کے افسران کارروائی کے نام پر مسلمانوں کو نہ صرف ہراساں کر رہے بلکہ انکے بکرے بھی چوری کے رہے ہیں۔

لوگوں کا کہنا ہے کہ بی ایم سی کے افسران ممبئی کی متعدد جگہوں سے بکرے اٹھا کر لے جارہے ہیں۔ ممبئی کے جوگیشوری اور کُرلا علاقے سے 50 سے زائد بکرے بی ایم سی افسران کارروائی کے نام پر اپنے ہمراہ لے گئے۔ بتا دیں کہ انہوں نے یہ کام پولیس کی موجودگی میں انجام دیا۔ بتا دیں کی حکومت کے ساتھ حالیہ میٹنگ میں اس بات پر زور دیا گیا کہ کارروائی کے نام پر بی ایم سی پولیس اور خود ساختہ تنظیمیں نہ صرف پریشان کرتی ہے بلکہ جانوروں کو ضبط بھی کے لیتی ہیں۔

اس معاملے کو لیکر وزیر داخلہ اور وزیر اعلیٰ نے یقین دہانی کرائی تھی کہ اس طرح سے کسی کو پریشان نہیں کیا جائیگا لیکن معاملہ اس کے برعکس نکلا۔ بتا دیں کی دیونار منڈی میں منڈی کے علاوہ گھریلو فارم ہاؤس پر پالے جانے والے بکروں کا رجشٹریشن ضروری ہے۔ اس کے لیے الگ ونڈو بھی بنائی گئی ہے۔ یہی سبب ہے کہ بی ایم سے کا عملہ اُن جگہوں پر پہنچ کر کارروائی کرتے ہیں، جن کا رجشٹریشن نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: SDMC On Eid Qurbani جنوبی دہلی میونسپل کارپوریشن نے قربانی پر پابندی عائد کر دی، کانگریس کا اعتراض

Last Updated : Jun 22, 2023, 5:47 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.