ETV Bharat / state

Manhole Cover theft in Mumbai گٹر کے ڈھکن چوری کرنے والوں سے سختی سے نمٹنے کے لیے بی ایم سی اور ممبئی پولیس تیار - manhole cove in mumbai

ریاست مہاراشٹر کے دار الحکومت ممبئی میں وبائی امراض کے دوران مین ہول کے 458 کور چوری ہوئے تھے۔ جبکہ گزشتہ برس یہ تعداد بڑھ کر 836 ہو گئی جو دو برسوں میں 82 فیصد زیادہ ہے۔ Manhole Cover theft in Mumbai

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Jul 9, 2023, 10:23 AM IST

ممبئی پولیس نے سانتا کروز علاقے سے 34 مین ہول فریم اور 4 کور چرانے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کیا ہے۔ دو ہفتوں کے اندر اس طرح کا یہ دوسرا واقعہ پیش آیا ہے۔ اس سے قبل پولیس نے بوریولی سے 27 مین ہول کور کی چوری کے الزام میں دو لوگوں کو گرفتار کیا تھا۔ در اصل بی ایم سی حفاظتی نقطہ نظر سے مین ہول میں جالی لگانے کے منصوبے پر کام کر رہی ہے جس کے لیے رکھے گئے سامان کی چوری کی کئی جانکاریاں موصول ہوئی تھیں۔

اطلاعات کے مطابق مین ہول کے ہر فریم کا وزن 20 کلو گرام ہے جس کی قیمت 3500 روپے ہے۔ اور مین ہول کور کی قیمت 8000 روپے ہے۔ پولیس نے اب تک 1.2 لاکھ روپے کے فریم اور کور برآمد کیے ہیں۔ بی ایم سی نے ان جگہوں کی فہرست بھی تیار کرنا شروع کردی ہے جہاں مین ہول کے ڈھکن غائب ہیں۔ برساتی نالوں کے 40000 مین ہول ہے۔ جن میں 74682 سیوریج محکمہ کے ہے جبکہ ممبئی مضافات میں 31622 ہیں اور 15983 مشرقی ممبئی میں ہیں جبکہ ممبئی شہر میں 27078 مین ہول ہیں۔

بمبئی ہائی کورٹ نے چوری یا حادثات کو روکنے کے لیے ہدایات دی تھیں۔ بی ایم سی نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہائی کورٹ کی ہدایت کے مطابق چوری یا حادثات کو روکنے کے لیے مین ہولز پر نئے حفاظتی جال لگائیں گے۔ یہ تمام حفاظتی جالیاں اسٹیل سے بنی ہونگی اور مضبوط پائیدار ہوں گی تاکہ چوری کرنے والوں کے لیے انہیں ہٹانا مشکل ہوگا۔ یہ کئی مراحل میں نصب کیے جائیں گے جس کے لیے ایک پلان تیار کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: سائبر ٹھگوں نے آپ کا ذاتی ڈیٹا چرا لیا تو کیا کریں گے

شہری اداروں کے اعداد و شمار کے مطابق وبائی امراض کے دوران مین ہول کے 458 کور چوری ہوئے تھے۔ جبکہ گزشتہ برس یہ تعداد بڑھ کر 836 ہو گئی جو دو برسوں میں 82 فیصد زیادہ ہے۔ اس برس کی بات کریں تو جنوری سے مئی کے درمیان 332 مین ہول کور چوری ہوئے۔ اگست 2017 میں ایک واقعے نے کھلے مین ہول کے خطرات کو اجاگر کیا جب ڈاکٹر دیپک امراپورکر تیز بارش کے دوران ایلفنسٹن میں ایک کھلے مین ہول میں گر گئے تھے اُس کی وجہ سے اُن کی موت ہوگئی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.