مہاراشٹر کے پال گھر ضلع کے تارا پور میں واقع ایک کیمیکل فیکٹری میں زورداردھماکے میں چھ افراد کی موت ہوگئی جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ اس واقعہ کے بعد علاقے میں افراتفری مچ گئی۔
پولیس کے ترجمان ہیمنت کٹکرنے میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ شام ساڑھے سات بجے کے قریب یہ واقعہ پیش آیا۔دھماکے کی شدت اتنی زوردار تھی کہ 15 کیلومیٹر اس کی آوازیں سنی گئی۔
انہوں نے کہاکہ پورے معاملے کی تفتیش کی جارہی ہے۔ اب تک دھماکے کی وجہ معلوم چل نہیں سکی ہے۔
ممبئی سے ایک سوکیلو میٹر کی دوری پر واقع بوئیسارہے جہاں مہاراشٹر اینڈسٹریل ڈیولپمنٹ کارپوریشن (ایم آئی ڈی سی)کے علاقے ہیں۔
مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے اس پورے حادثے پر نظر بنائے ہوئے ہیں.
وزیر اعلیٰ نے لواحقین کے اہل خانہ کو پانچ لاکھ روپے معاوضہ اور زخمیوں کو پوری طبی مدد فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ فی الحال این ڈی آر ایف کی ٹیم کو اس حادثے کے بعد طلب کیا گیا ہے.
پالگھر ضلع میں واقع تارا پور ایم آئی ڈی سی کے تحت آنے والے علاقے میں یہ حادثہ پیش آیا ہے۔ ضلع انتظامیہ کے اعلی افسران جائے حادثے پر پہنچے ہوئے ہیں۔ راحت کاری اقدامات جاری ہیں۔