ETV Bharat / state

شاہ اسلامک لائبریری کے 24 ویں یوم تاسیس کے موقع پر غریبوں کے درمیان گرم کپڑے اور جرسیاں تقسیم - غریبوں کے درمیان گرم کپڑے

24th Foundation Day Of Shah Islamic Library شاہ اسلامک لائبریری نے اپنے 24 وے یوم تاسیس کے موقع پر غریبوں کو گرم کمبل لحاف اور جرسیاں تقسیم کی۔لائبری کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ لائبری کے قائم کا مقصد ہی غریب اور ضرورتمندوں کی مدد کرنا ہے

شاہ اسلامک لائبریری کے 24 ویں یوم تاسیس کے موقع پر غریبوں کے درمیان گرم کپڑے اور جرسیاں تقسیم

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 30, 2023, 8:33 PM IST

شاہ اسلامک لائبریری کے 24 ویں یوم تاسیس کے موقع پر غریبوں کے درمیان گرم کپڑے اور جرسیاں تقسیم

اورنگ آباد:ریاست اتر پردیش کے ضلع مظفر نگر کی تاریخی جامع مسجد حوضوالی لوہیابازار میں واقع معروف علمی و فلاحی ادارہ شاہ اسلامک لاٸبریری کے 24 ویں یوم قیام کے موقع پر ایک دعاٸیہ تقسیم پروگرام منعقد کیا گیا۔اس پروگرام کا آغاز قاری شوکت علی قاسمی کی تلاوت قرآن کریم سے ہوا۔اس میں بزرگ شاعر فضل احمد فضل نے نعتیہ کلام پیش کیا۔

غور طلب ہے کہ شاہ اسلامک لائبریری گزشتہ 24 سالوں سے دینی علمی سماجی اور فلاحی خدمات کو مسلسل انجام دے رہی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ایک چھوٹے سے ادارے سے شروع ہو کر ایک بڑے ادارے کی شکل اختیار کر چکی ہے۔ آج کے اس 24 وے یوم تاسیس کے پروگرام میں صدارت دینی و فلاحی میدان کی متحرک شخصیت قاری محمد خالد بشیر قاسمی نے کرتے ہوۓ اپنے بیان میں کہا کہ معاشرہ میں تعلیمی رغبت و فروغ کیلۓ 23 سال قبل چند کتابوں سے جس کام کا آٰغاز کیا گیا تھا الحمد للہ آج وہ ایک علمی دینی اصلاحی و فلاحی تحریک بنکر مثالی خد مات انجام دیرہی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ ہزاروں افراد جس سے فیضیاب ہورہے ہیں ۔ 23 سالہ خدماتی تسلسل کو جاری رکھتے ہوئے آج 24 ویں یوم قیام کے موقع پر خصوصی دعاٸیہ مجلس سے گزشتہ سالوں کی طرح امسال بھی شدید سردی کے موسم میں غریب لوگوں کو گرم کپڑوں کی تقسیم کا آغاز کیا جارہا ہے جو آٸندہ ایک ماہ تک جاری رہے گا۔

لاٸبریری کے زیر اہتمام اہل خیر حضرات کے تعاون سے ایک ہزار کمبل، لحاف ،سوئیٹر ٹوپے موزے وغیرہ سے غریب بستیوں میں پہچکر بلا تفریق مذہب مستحق لوگوں تک بلا نماٸش مدد کی جائے گی۔ بیوہ، خواتین و یتیم بچوں اور ضعیف و بیمار وں کا خاص خیال رکھا جاۓ گا ۔انہوں نے کہاکہ رحمت خداوندی و نصرت غیبی کے پانے کا بہترین زریعہ خدمت خلق خداہے ۔ بھوکوں کو کھانا کھلانا پیاسہ کو پانی پلانا ننگہ کو کپڑا پہنانا اور مسافروں و قیدیوں کی خبر گیری اور مقروض کی قرض کی ادائیگی کی فکر ،بیمار کی تیمار داری کرنا یہ سب اسلام کی انسانی آفاقی تعلیمات کا حصہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مہاراشٹر اسٹیٹ وقف بورڈ تقرری امتحان ملتوی کئے جانے پر امیدواروں میں ناراضگی

ان کا کہنا تھا کہ ہم ان تعلیمات پر عمل پیراں ہوکر خدمت خلق کرتے ہوۓ خالق و مخلوق دونوں کے بیک وقت محبوب بنسکتے ہیں۔ اس موقع پر علمی تحقیقی شخصیت حضرت مولانا محمد جمشید قاسمی شیخ الحدیث معہد البنات الاسلامی معروف دانشور محبوب عالم ایڈوکیٹ بزرگ علمی شخصیت ماسٹر اختر خان سماجی قاٸد حاجی سرفراز خان حاجی اسلام قریشی جان محمد قریشی وغیرہ موجود رہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.