ممبئی کے ایک تاجر ایوب شیخ عطر کا کاروبار کرتے ہیں، ایوب شیخ کے رشتہ دار کنوج میں رہتے ہیں، ان کے بھائی کو کورونا ہوگیا ، انہوں نے بہتر علاج کے لیے بھائی کو ممبئی بلایا۔لیکن یہاں آنے کے بعد کورونا انجکشن کے لیے انہیں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔سنیئے ایوب شیخ کی زبانی۔۔
ممبئی میں لوگ کورونا انجکشن 'ریمیڈیسویر' کی کالا بازاری بڑی تعداد میں ہورہی ہے لوگ اس انجکشن کو مہنگے داموں میں فروخت کررہے ہیں۔
انہی باتوں کو دیکھتے ہوئے ممبئی کرائم برانچ اور محکمہ ایف ڈی اے بھی کالا بازاری کرنے والوں کے خلاف کارروائی کر رہی ہے ۔کرائم برانچ اور ایف ڈی اے نے ممبئی کے گھاٹکوپر علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے 7 افراد کو گرفتار کیا ہے ۔
تفتیش میں اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ گرفتار ہوئے افراد پانچ ہزار پانچ سو روپے والے اس انجکشن کو کئی گنا زیادہ قیمت میں بلیک مارکٹنگ کرنے کی تیاری کررہے تھے۔