ETV Bharat / state

Black Day on 6 December: ممبئی سمیت مہاراشٹر میں 6 دسمبر کو یوم سیاہ منانے کا اعلان - ممبئی سمیت مہاراشٹر میں 6 دسمبر کو یوم سیاہ

بابری مسجد کے انہدام کی برسی Demolition of Babri Masjid Anniversary کے موقع پر 6 دسمبر کو ہر سال کی طرح امسال بھی ممبئی میں یوم سیاہ Black Day on 6 December منانے کا اعلان کیا گیا ہے جس کے بعد پولیس مسلم تنظیموں پر سخت نظر رکھے ہوئے ہے۔

یوم سیاہ منانے کا اعلان
یوم سیاہ منانے کا اعلان
author img

By

Published : Dec 4, 2021, 3:36 PM IST

مہاراشٹر کے امراؤتی میں تریپورہ تشدد اور توہین رسالت کے خلاف بند کے دوران تشدد پھوٹ پڑنے کے بعد ممبئی اور ریاست بھر میں بابری مسجد کی شہادت کی برسی پر یوم سیاہ Black Day on 6 December منانے والی تنظیموں پر اب ممبئی پولیس اور ریاستی پولیس نے سخت نظر رکھنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

ہر سال ممبئی میں بڑے پیمانے پر بابری مسجد کی شہادت کے دن یعنی 6 دسمبر کو یوم سیاہ Black Day منایا جاتا ہے۔ بابری مسجد انہدام کی برسی کے موقع پر رضا اکیڈمی Raza Academy on Babri Masjid Demolition روایتی طریقے سے ایک بجکر 13 منٹ پر کھتری مسجد، مینارہ مسجد سمیت ممبئی کی تمام مساجد میں اذان دی جاتی ہیں۔

اس تعلق سے امراؤتی میں تریپورہ تشدد اور توہین رسالت کے خلاف بند میں تشدد پھوٹ پڑنے کے بعد اب ممبئی اور ریاست میں ریڈ الرٹ جاری کیا گیا ہے اور کسی بھی قسم کے جلسے جلوس اور احتجاج پر پابندی عائد کی گئی ہے جبکہ 6 دسمبر کو یوم سیاہ مسلم تنظیمیں مناتی ہیں۔

ہر سال کی طرح اس سال بھی وحدت اسلامی، رضا اکیڈمی، ایس ڈی پی آئی، پی ایف آئی تنظیموں نے 6 دسمبر کو پُرامن احتجاج اور یوم سیاہ منانے کا اعلان کیا ہے جبکہ ایس ڈی پی آئی نے اس موقع پر خاموش احتجاج کا فیصلہ کیا ہے۔

امراؤتی تشدد کے بعد 6 دسمبر کو احتجاج کے دوران کوئی تشدد رونما نہ ہو اس لیے پولیس الرٹ ہے جبکہ مسلم تنظیموں نے احتجاج کی روایت کو برقرار رکھنے کے لیے اس روز اذان دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ممبئی پولیس اور ریاستی پولیس ہر ضلع میں ایسی تنظیموں پر نگرانی رکھ رہی ہے جو 6 دسمبر کو یوم سیاہ کا انعقاد کرتی ہیں اور پولیس کو احکامات جاری کئے گئے ہیں کہ وہ بابری مسجد کی شہادت کی برسی پر الرٹ رہنے کے ساتھ شرپسند عناصر پر بھی نظر رکھے کیونکہ شرپسند اس روز موقع کا فائدہ اٹھا کر تشدد بھی برپا کر سکتے ہیں۔

اس کے ساتھ ہی پولیس نے ممبئی شہر کے حساس علاقوں میں بندوبست بھی سخت کر دیا گیا ہے۔ ماہم، دھاراوی،کرلا،جنوبی ممبئی کی ناگپاڑہ پائیدھونی، بھنڈی بازار سمیت متعدد مسلم اکثریتی علاقوں میں 6 دسمبر پر سخت بندوبست کی بھی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

پی ایف آئی اور ایس ڈی پی آئی نے بابری مسجد کی برسی پر سوشل میڈیا پر پوسٹر بھی جاری کیا ہے کہیں ہم بھول نہ جائیں اس پر بھی پولیس کی نظر ہے جبکہ ممبئی شہر میں ہونے والی سر گرمیوں اور بابری مسجد سے متعلق تقریبات پر بھی پولیس نگرانی کر رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.