ETV Bharat / state

مہاراشٹرقانون ساز کونسل کے اپوزیشن لیڈر پروین دریکر کا بھیونڈی دورہ - سہولیات کا فقدان

ریاست مہاراشٹر کے قانون ساز کونسل میں بی جے پی کے اپوزیشن لیڈر پروین دریکر نے اچانک بھیونڈی دورہ کیا میونسپل کارپوریشن ہیڈکواٹر میں میونسپل کمشنر سمیت اعلیٰ افسران کے ساتھ کورونا وبا کے علاج کو لیکر ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی۔

مہاراشٹر کے قانون ساز کونسل کے اپوزیشن لیڈر پروین دریکر کا بھیونڈی دورہ

author img

By

Published : Jun 5, 2020, 10:21 PM IST

کورونا وائرس سے متاثر مریضوں اور شہر کے حالات پر تفصیلی گفتگو کی۔

اس میٹنگ کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر پروین دریکر نے کورونا متاثر مریضوں کے علاج کے دوران لاپرواہی اور کووڈ19 اسپتال کے انتظامات اور شہر کے سرکاری اسپتال میں ڈاکٹروں کی کم تعداد کو لیکر شدید ناراضگی ظاہر کی۔

مہاراشٹرقانون ساز کونسل کے اپوزیشن لیڈر پروین دریکر کا بھیونڈی دورہ

بھیونڈی میں کووِڈ متاثر مریضوں کے علاج کے لیے ڈاکٹروں کی کمی اور انہیں دی جانے والی تنخواہ پر سوال اٹھایا اور کارپوریشن انتظامیہ کو صلاح دی کہ دوسرے شہروں کے مقابلہ بہتر تنخواہ فراہم کی جائے تاکہ ڈاکٹر کی کمی دور ہوسکے۔

ریاستی حکومت کے بحران کے سوال پر انہوں نے واضح طور پر کہاکہ سابق وزیر اعلیٰ بی جے پی رہنما دیویندر فڑنویس صاف لفظوں میں کہہ چکے ہیں کہ کورونا وبا کے اس دور میں وہ سیاست نہیں کرنا چاہتے ہیں اور ان کی موجودہ سرکار کو کمزور کرنے کی کوئی منشاء نہیں ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.