ETV Bharat / state

مغربی بنگال میں بی جے پی کی شکست سیکولرزم کی فتح - سماجوادی پارٹی رہنما ابو عاصم اعظمی

سماجوادی پارٹی کے رکن اسمبلی اور مہاراشٹر یونٹ کے صدر ابو عاصم اعظمی نے کہا کہ مغربی بنگال میں بی جے پی کی شکست دراصل سیکولرزم کی جیت ہے۔ مغربی بنگال میں ٹی ایم سی واضح اکثریت حاصل کر کے مسلسل تیسری بار حکومت بنانے جا رہی ہے۔

ابو عاصم اعظمی
ابو عاصم اعظمی
author img

By

Published : May 2, 2021, 10:50 PM IST

سماجوادی پارٹی رہنما ابو عاصم اعظمی نے کہا کہ کورونا وبا کے دوران مرکزی حکومت کی ناکامی سے پریشان عوام نے مغربی بنگال میں اسے سبق سکھا دیا ہے۔

ابو عاصم نے کہا کہ بی جے پی ہمیشہ سے نفرت کی سیاست کرتی آئی ہے اور ہمیشہ اس نے ہندو اور مسلمانوں کے درمیان تفرقہ پیدا کیا ہے اس لیے مغربی بنگال کے عوام نے اسے خارج کر دیا۔

ابو عاصم اعظمی

انہوں نے کہا کہ مغربی بنگال میں بی جے پی کی شکست سیکولرزم کی جیت کے مترادف ہے کیونکہ عوام نے مذہب، ذات پات اور فرقہ پرستی سے اوپر اٹھ کر ووٹ دیا ہے اور یہ نتائج بی جے پی کی ہندو مسلم انتشار اور نفرت انگیزی کے منہ پر زناٹے دار طمانچہ ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.