ETV Bharat / state

Maharashtra Politics بی جے پی مہاراشٹر میں فساد کی تجربہ گاہ کھولنا چاہتی ہے، ادھو ٹھاکرے - etv bharat news

ریاست مہاراشٹر میں ادھو ٹھاکرے کی زیر قیادت شیو سینا (یو بی ٹی) نے بر سر اقتدار حکومت بی جے پی پر مہاراشٹر میں امن و امان کو خراب کرنے اور ووٹرز کو پولرائز کرنے کے لیے ایک "فساد تجربہ گاہ" کھولنے کا الزام لگایا۔ Maharashtra Politics

Maharashtra Politics
Maharashtra Politics
author img

By

Published : May 18, 2023, 8:30 AM IST

ممبئی: شیو سینا (یو بی ٹی) کے ترجمان 'سامنا' میں شائع ہونے والے ایک اداریہ میں کہا گیا ہے کہ وہ سماج کو تقسیم کرکے الیکشن لڑنا چاہتے ہیں جیسے انہوں نے مہاراشٹر میں حکومت بنانے کے لیے 'شیو سینا کو توڑا'۔ پارٹی پچھلے برس ایکناتھ شندے کی قیادت میں شیوسینا کے کچھ کارکنان کی بغاوت کا حوالہ دے رہی تھی جس کی وجہ سے مہاراشٹر میں ادھو ٹھاکرے کی قیادت والی مہا وکاس اگھاڑی (MVA) حکومت گر گئی اور شندے۔ بی جے پی کی حمایت سے ریاست کے نئے وزیر اعلیٰ بن گئے۔

'سامنا' میں شائع ہونے والے اداریہ میں کہا گیا ہے کہ ریاست کے لوگوں کو ہوشیار رہنا چاہیے کیونکہ وہ آئین، قومی اتحاد کو نظر انداز کر کے اقتدار کی خواہش کرنے والوں میں گھرے ہوئے ہیں۔ مہاراشٹر میں، گذشتہ ہفتہ اور اتوار کو بالترتیب احمد نگر ضلع کے اکولا ٹاؤن اور شیوگاؤں میں فرقہ وارانہ جھڑپوں میں ایک شخص ہلاک اور 13 دیگر زخمی ہوئے۔ ایک اور واقعہ میں، ایک مختلف مذہب کے لوگوں نے مبینہ طور پر ناسک ضلع کے مشہور ترمبکیشور مندر میں زبردستی داخل ہونے کی کوشش کی جس کے بعد ریاستی حکومت نے معاملے کی تحقیقات کے لیے ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم (SIT) تشکیل دی۔

اداریہ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ جب سے ایکناتھ شندے- دیویندر فڑنویس مخلوط حکومت اقتدار میں آئی ہے۔ اس کے بعد سے ریاست میں اکثر مذہبی اور سماجی کشیدگی دیکھی جا رہی ہے۔ اُنہوں نے الزام لگایا کہ "مہاراشٹر میں بی جے پی اور اس کے حامی 'فساد کی تجربہ گاہ' بنا کر سماجی امن کو خراب کرنے اور ووٹروں کو پولرائز کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔"اداریہ میں کہا گیا ہے کہ ’’کچھ مسائل آپسی صلاح و مشورے کے ذریعے حل کیے جاسکتے ہیں لیکن ایسا لگتا ہے کہ وہ سماج کو تقسیم کرکے الیکشن لڑنا چاہتے ہیں جیسے انہوں نے مہاراشٹر میں حکومت بنانے کے لیے شیوسینا کو توڑا‘‘۔

اُنہوں نے کہا کہ اکولا، شیوگاؤں اور ناسک میں حالیہ واقعات تشویش کا باعث ہیں۔ اداریہ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ مہاراشٹر میں سیاسی وجوہات کی بناء پر جان بوجھ کر سماجی تناؤ پیدا کیا جا رہا ہے اور یہ ایک منظم اور منصوبہ بند طریقے سے کیا جا رہا ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ نائب وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس کے یہ کہنے کے باوجود کہ وہ مرکزی سازش کار کو بے نقاب کریں گے اس سمت میں کچھ نہیں ہوا۔

مزید پڑھیں: نڈا جہاں جاتے ہیں بی جے پی ہار جاتی ہے، سنجے راؤت کا طنز

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.