بی جے پی کے رکن اسمبلی اتول ساوے نے کہا ہے کہ جب لاک ڈاؤن میں دودھ کی قیمتوں میں کمی آئی تھی اسی وقت مہاراشٹر حکومت کو دودھ کی قیمتوں میں اضافہ کرنے کے لیے ایک مطالباتی میمورنڈم دیا گیا تھا لیکن حکومت نے دودھ کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا ہے۔
ساوے کا کہنا ہے کہ حکومت کسانوں کی طرف توجہ نہیں دے رہی ہے جس کی وجہ سے کسان خودکشی کر رہا ہے۔ کسانوں کو وقت پر کھاد نہیں مل رہی ہے حکومت نے کسانوں سے وعدہ کیا تھا کہ وہ کسانوں کے کھیت تک کھاد پہنچا کر دیں گی لیکن وہ وعدہ بھی پورا نہیں ہوا۔
احتجاج کررہے بی جے پی کارکنان نے شرد پوار کی تصویر پر دودھ ڈال کر موجودہ حکومت کے خلاف احتجاج درج کروایا اور نعرے بازی بھی کی، ساتھ ہی بی جے پی کارکنان نے اورنگ آباد جلگاؤں ہائی وے پر کچھ وقت کے لیے راستہ جام کردیا تھا۔