ممبئی آگری پاڑہ میں اردو لرننگ سینٹر Urdu Learning Center in Mumbai Agra Para کی اب بی جے پی نے مخالفت میں شدت پیدا کر دی ہے. آج باقاعدہ طور پر بی جے پی کے لیڈر آف اپوزیشن پروین دریکر اور بی جے پی کے صدر ممبئی منگل پربھات لوڈھا میں اردو لرننگ سینٹر کی قطعہ اراضی پر نہ صرف دورہ کیا بلکہ اس جگہ کو متنازعہ قرار دیا ہے. Learning Center at Agra Pada Mumbai
اس کے ساتھ ہی اردو بھون اور لرننگ سینٹر کی بھی مخالفت کی ہے۔ اردو لرننگ سینٹر کے نام پر قطعہ اراضی کا اندراج بھی بی ایم سی میں کیا گیا ہے۔ رکن اسمبلی یامنی یشونت جادھو کی تجویز پر بی ایم سی میں اردو لرننگ سینٹر کو منظوری ملی تھی اب اس کے کام کا بھی آغاز کیا گیا ہے لیکن بی ایم سی اس میں رخنہ اندازی کر رہی ہے۔ اس سے اردو داں طبقہ میں ناراضگی بھی ہے۔
اسٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین یشونت جادھو نے کہا ہے کہ بی ایم سی میں اردو لرننگ سینٹر کو منظوری ملی ہے لیکن مسلسل بی جے پی اس کی مخالفت کر رہی ہے اور اردو زبان کو دھرم کے نام پر تقسیم کر رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
یامنی جادھو نے بھی بی جے پی کی مخالفت کو زبان کو مذہب کے نام پر تقسیم کی سازش قرار دیا اور کہا کہ یہاں ہر حال میں اردو لرننگ سینٹر کےقیام کو یقینی بنایا جائےگا۔