ونچت بہوجن اگھاڑی کے سربراہ ایڈوکیٹ پرکاش امبیڈکر نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 'معاشی طور پر ملک کی حالت ابتر ہوتی جا رہی ہے۔ اس سے لوگوں کی توجہ ہٹانے کے لیے دفعہ 370 کو سامنے لایا گیا اور جب اس سے بھی کچھ نہیں ہوا تو این آر سی، سی اے اے اور اب این پی آر کا معاملہ اٹھایا گیا ہے۔'
انہوں نے کہا کہ 'ملک کی معاشی صورتحال سے لوگوں کی توجہ ہٹانے کے لیے مرکزی حکومت کے ذریعے مختلف قوانین پیش کیے جا رہے ہیں اور لوگوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔'
انہوں نے آر ایس ایس پر سخت نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ 'یہ ایک جھوٹی تنظیم ہے اور جھوٹ اس کے خون میں شامل ہے۔'