ریاست مہاراشٹر کے بھیونڈی میں گزشتہ جمعہ کو شہریت ترمیمی ایکٹ کے مخالفت میں لاکھوں لوگوں نے زبردست احتجاج کیا تھا۔
وہی آج شام تقریباً چار بجے بھارتیہ جنتا پارٹی نے سی اے اے کی حمایت میں ریلی کا انعقاد کر زبردست اشتعال انگیز نعرے بازی کی۔
یہ حمایتی ریلی منڈی سے جھنڈا ناکہ ہوتے ہوئے شیواجی چوک پہنچ کر ایک جلسہ میں تبدیل ہو گئی۔ اس ریلی میں مقامی بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن پارلیمان کپل پاٹل، کانگریس کے امیدوار رہے شنتوش ایم شیٹی، بھارتیہ جنتا پارٹی کے مقامی صدر ہرشل پاٹل سمیت بی جے پی کے کارکنان کثیر تعداد میں موجود تھے۔
شہریت ترمیمی قانون کی حمایت میں نعرے بازی کر رہے تھے۔
ریلی کی قیادت مقامی رکن پارلیمان کپل پاٹل کررہے تھے۔
اس حمایتی ریلی کو لے کر پولیس نے سخت حفاظتی انتظامات کئے تھے۔ کسی بھی طرح کا ناخوشگوار واقعات نہ ہو، اس کے لئے ڈپٹی پولیس کمیشنر راج کمار شندے سمیت شہر کے دونوں اے سی پی اور کئی تھانوں کی فورس کے علاوہ سی آر پی ایف اس تقریب کے اطراف کی چھتوں پر پولیس اسنیپرس تعینات تھے۔ ڈرون کے زریعہ بھی نگرانی کیا جا رہا تھا۔