بدھ کے روز ایک پریس ریلیز میں لوڈھا نے کہا کہ اس سلسلے میں وزیر داخلہ امت شاہ کو ایک خط سونپ دیا گیا ہے۔ خط میں لوڈھا نے کہا ہے کہ 'جناح ہاؤس' ان کے انتخابی حلقہ میں واقع تقسیم ہند کی یاد دہانی، آزادی کے بعد سے ہی کھنڈرات کا شکار ہے۔
آزادی سے قبل محمد علی جناح نے اس عمارت میں 10 سال گزارے تھے۔ ایسے حالات میں جناح ہاؤس تقسیم ہند کی اداس کہانیوں کی یاد دلاتا ہے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ حکومت ہند نے سال 2017 میں 49 سالہ قدیم دشمن پراپرٹی ایکٹ میں ترمیم کی ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جاسکے کہ تقسیم ہند کے وقت پاکستان میں آباد افراد کی جائیداد پر ان کے ورثاء یا رشتہ داروں کا کوئی حق نہیں ہوگا۔
اس پراپرٹی پر حکومت ہند کا حق ہوگا۔ حکومت اب ایسی 9280 جائیدادوں کی نیلامی کرنے جارہی ہے۔ جناح ہاؤس کی جگہ 'ساؤتھ ایشیا سینٹر فار آرٹ اینڈ کلچر سینٹر' کے لئے ایک مرکز قائم کرنے کی تجویز ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مالیگاؤں: عیدالاضحی کے پیش نظر پولیس انتظامیہ کا پیدل مارچ
اس سلسلے میں ایک بورڈ جناح ہاؤس کے مرکزی دروازے پر بھی لگایا گیا ہے۔ لوڈھا نے امت شاہ سے ایکوائرمنٹ اور تعمیراتی عمل جلد سے جلد شروع کرنے کی درخواست کی ہے۔
یو این آئی