ETV Bharat / state

ممبرا: بی جے پی وفد کا قبرستان دورہ - ممبئی تازہ ترین خبریں

ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی متصل مسلم اکثریتی شہر ممبرا کا بی جے پی رہنما کریٹ سمیا، نرنجن ڈاوکھرے سمیت کئی لیڈران وفد نے قبرستان کا دورہ کرتے ہوئے کورونا سے ہونے والی ہلاکت اور مریضوں کے اعداد و شمار چھپانے کا ریاستی حکومت پر الزام عائد کیا ہے۔

بی جے پی وفد کا قبرستان دورہ
بی جے پی وفد کا قبرستان دورہ
author img

By

Published : Jun 27, 2020, 6:36 PM IST

ریاست مہاراشٹر میں بی جے پی لگاتار برسراقتدار مہاوکاس اگھاڑی پر دباؤ بنا رہی ہے اور یہ سوال اٹھا رہی ہے کہ ریاست میں جس طرح سے اموات ہورہی ہیں، سرکار پوری طرح سے کورونا وائرس وباء پر قابو پانے میں ناکام ہے اور اموات کے اعداد و شمارغلط پیش کر رہی ہے۔

دیکھیں ویڈیو

اس بات کو لیکر بی جے پی رہنما سابق رکن پارلیمان کریٹ سومیا رکن اسمبلی نرنجن ڈاؤکھرے نے ممبرا کا دورہ کیا اور قبرستان کے ٹرسٹیان سے بھی ملاقات کر ان سے یہاں تدفین ہونے والی میتوں کی تفصیلات لیں۔

کریٹ سمیا نے الزام عائد کیا کہ تھانے میونسپل کارپوریشن کے اعداد شمار کے مطابق کووڈ۔19 کی اموات اور یہاں کے قبرستانوں میں تدفین ہونے والی کو میتیوں کے اعداد وشمار میں قدر حد فرق کیوں ہے؟

انھوں نے بتایا کہ اسی بات سے سے اندازہ لگا سکتے ہیں کہ صرف کوسہ کے نئے قبرستان میں ہی کووڈ۔19 کی 140 میتوں کی تدفین ہوچکی ہے اور تھانے میونسپل کارپوریشن کی فہرست میں ممبرا میں ہونے والی ہلاکت محض 30 سے 35 بتایا جارہا ہے تو اس میں صحیح کون ہے۔

بی جے پی وفد کا قبرستان دورہ
بی جے پی وفد کا قبرستان دورہ

سمیا نے الزام عائد کیا کہ ٹھاکرے سرکاراپنی ناکامیوں پردہ ڈالنے کے لئے مریضوں و اموات کے اعداد و شمار چھپا رہی ہے، جب کہ حالات انتہائی سنگین ہیں۔

کریٹ سمیا نے بتایا کہ رکن اسمبلی نرنجن ڈاؤکھرے یہاں کے حالات کی صحیح تفصیلات اکٹھا کر رہے ہیں اور ہم جلد ہی تمام تر صحیح جانکاریاں عوام کے سامنے پیش کریں گے۔

اس موقع پر بی جے پی وفد کی جانب سے قبریں کھودنے والوں کو سینٹائزر کٹ پیش کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.