ETV Bharat / state

اسمبلی اجلاس میں اددھو ٹھاکرے کی ٹی پارٹی کے بائیکاٹ کا فیصلہ - وزیراعلیٰ ادھوٹھاکرے

مہاراشٹر اسمبلی بجٹ اجلاس سے قبل آج بی جے پی کی قیادت میں حزب اختلاف نے وزیراعلیٰ ادھوٹھاکرے کی روایتی چائے پارٹی کا بائیکاٹ کا اعلان کیا۔

اددھو ٹھاکرے
اددھو ٹھاکرے
author img

By

Published : Feb 23, 2020, 11:45 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 8:44 AM IST

اس موقع پر سینیئر بی جے پی رہنما اور سابق وزیراعلیٰ دیویندر فڑنویس نے کہا کہ مہاوکاس اگھاڑی کی تشکیل 28 نومبر کو عمل میں آگئی تھی ،لیکن یہ آج بھی بے سمتی کا شکار ہےاور کئی معاملات میں اپنا رُخ بدل چکی ہے اس لیے ہم نے چائے پارٹی میں نہیں شریک ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

فڑنویس نے کہا کہ اپوزیشن کو چائے پارٹی کی دعوت رابطہ کا بہترین ذریعہ ہوتا ہے لیکن ہمارا خیال ہے شیوسینا،کانگریس اور این سی پی کے درمیان اچھے رابطہ کی ضرورت ہےکیونکہ آج تک انہوں نے ایک بھی وعدہ کو نافذ نہیں کیا ہے اس لیے ان کی وعدے جھوٹ کا پلندہ ہیں۔

واضح رہے کہ اسمبلی کا بجٹ اجلاس پیر 24 فروری کو شروع ہوگا اور 20 مارچ تک جاری رہے گا۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 8:44 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.