ETV Bharat / state

اورنگ آباد: چکن کاروبار بری طرح متاثر - اورنگ آباد میں برڈ فلو

اورنگ آباد ضلع انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ علاقے میں برڈ فلو کی کوئی علامت ظاہر نہیں ہوئی ہے اور عوام کو خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ اس کے باوجود شہر میں چکن کا کاروبار بری طرح متاثر ہوا ہے۔ لوگوں نے چکن، انڈے اور مرغیوں سے ایک طرح سے ناطہ توڑ لیا ہے۔

اورنگ آباد: چکن کاروبار بری طرح متاثر
اورنگ آباد: چکن کاروبار بری طرح متاثر
author img

By

Published : Jan 15, 2021, 9:20 PM IST

مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں برڈ فلو کے باعث چکن اور اس سے وابستہ فاسٹ فوڈ کے کاروبار پوری طرح ٹھپ ہو گئے ہیں۔ حالانکہ اورنگ آباد شہر اس وبا سے تاحال محفوظ ہے۔ اس کے باجود علاقے میں پولیٹری فارم سے لیکر ہوٹل مالکان تک برڈ فلو کی مار جھیلنے پر مجبور ہیں۔

اورنگ آباد: چکن کاروبار بری طرح متاثر

وہیں، اورنگ آباد ضلع انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ علاقے میں برڈ فلو کی کوئی علامت ظاہر نہیں ہوئی ہے اور عوام کو خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ لیکن اس کے باوجود شہر میں چکن کا کاروبار بری طرح متاثر ہوا ہے۔ لوگوں نے چکن ، انڈے اور مرغیوں سے ایک طرح سے ناطہ توڑ لیا ہے۔

اورنگ آباد: چکن کاروبار بری طرح متاثر
اورنگ آباد: چکن کاروبار بری طرح متاثر

اورنگ آباد کی شاہ گنج منڈی کے کاروباریوں کا کہنا ہے کہ چکن اور انڈوں کے دام کم کرنے کے باوجود گاہک ان کی دکانوں کا رخ نہیں کر رہے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق اورنگ آباد ضلع میں ایک سو اکتیس بڑے پولٹری فارم ہیں، جبکہ پانچ ہزار سے کم مرغیوں والے تین سو سے زائد پولٹری فارم ہیں، جہاں سے پورے ضلع اور اطراف کے شہروں کو چکن اور انڈے فراہم کیے جاتے ہیں۔ ضلع انتظامیہ نے ان پولٹری فارمس کی نگرانی بڑھا دی ہے۔

اورنگ آباد: چکن کاروبار بری طرح متاثر
اورنگ آباد: چکن کاروبار بری طرح متاثر

ضلع کلکٹر کی جانب سے جاری کردہ ایڈوائزی میں احتیاطی اقدامات پر زور دیا گیا ہے، میونسپل کارپوریشن میں بھی کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے تاہم یہ بھی واضح کردیا گیا کہ شہر میں برڈ فلو کی کوئی علامات ظاہر نہیں ہوئی ہے۔ اتنا ہی نہیں حیوانات کے ماہرین کا کہنا ہیکہ پچھلے بیس برسوں میں کئی مرتبہ برڈ فلو کی وبا پھیلی لیکن اس سے انسانوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے۔ چکن اور اس سے جڑے تمام کاروبار چاہے وہ فاسٹ فوڈ ہو چائنز فوڈ ہو یا ہوٹل ان کاروباروں میں اقلیتی طبقے کی ایک طرح سے اجارہ داری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت اور کسانوں کے درمیان نویں دور کی میٹنگ بے نتیجہ ختم

لیکن برڈ فلو کی وبا نے ان چھوٹے کاروباریوں کی بھی کمر توڑ کر رکھ دی ہے، ان کاروباریوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ نے اس پر اقدامات نہیں کیے تو ہزاروں خاندانوں کی روزی روٹی کا مسئلہ کھڑا ہوسکتا ہے ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.