ETV Bharat / state

بھیونڈی شہرسیلابی کیفیت سے دوچار

author img

By

Published : Jul 6, 2019, 3:37 PM IST

مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی سے متصل پاورلوم صنعتی شہر بھیونڈی میں میونسپل کارپوریشن کی نااہلی کے سبب امسال برسات کا موسم شہریوں کے لیے کسی عذاب سے کم نہیں۔

مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی

گزشتہ چند دنوں سے ہورہی مسلسل موسلادھار بارش کے دوران شہر کے نشیبی علاقے زیر آب ہوچکے ہیں اور شہر کی سڑکیں ندی میں تبدیل ہو چکی ہیں۔

ویڈیو

شہریوں کے مکانوں دکانوں اور پاورلوم کارخانوں میں بارش کا پانی داخل ہونے کے سبب اب تک لاکھوں روپے کی املاک کا نقصان ہوچکا ہے۔ وہیں غریب اور روزانہ اجرت کرنے والوں پر بھوک مری کی نوبت آن پڑی ہے۔

بارش سے قبل میونسپل کمشنر اور اعلیٰ افسران بلند بانگ دعوے کررہے تھے مگر زمینی حقیقت یہ ہے کہ شہریوں کو اس قدرتی آفات سے نجات دلانے کے لیے کوئی ٹھوس اقدامات نہیں کیے جارہے ہیں۔

مسلسل بارش نے شہریوں کی زندگی مفلوج کردی ہے۔ لوگ اپنے گھروں میں پناہ لیے ہوئے ہیں۔ تین بتی علاقے میں تقریباً تین چار فٹ پانی میں ڈوبے سینکڑوں دکانیں کارپوریشن کی نااہلی اور بدعنوانی کی داستان بیان کررہے تھے۔

چھونپڑپٹی والے علاقوں میں مکینوں کو شدید دشواریاں پیش آئیں ۔ لوگ اپنی گرہستی کو بارش کے پانی میں ڈوبتا دیکھ روتے ہوئے کارپوریشن انتظامیہ کو بدعائیں دے رہے تھے۔
طغیانی کے سبب کامواری، وارنہ تانسا سمیت کئی ندیاں خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہی ہیں۔

Intro:بھیونڈی کارپوریشن انتظامیہ نااہلی کے سبب شہر متعدد بار سیلابی کیفیت سے دوچار  

مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی سے متصل پاورلوم لوم صنعتی شہر بھیونڈی میں میونسپل کارپوریشن کی نااہلی کے سبب امسال موسم باراں اہالیان بھیونڈی کے لئے عذاب میں تبدیل ہوگیا ہے. گزشتہ چند دنوں سے ہورہی موسلادھار برسات کے دوران شہر کے نشیبی علاقے زیر آب ہوچکے ہیں. شہر کی سڑکیں ندی میں تبدیل ہے. شہریوں کے مکانوں دکانوں اور پاورلوم کارخانوں میں بارش کا پانی داخل ہونے کے سبب جہاں اب تک لاکھوں روپے کی املاک کا نقصان ہوچکا ہے. وہیں غریب اور روزانہ اجرت کرنے والوں پر بھوک مری کی نوبت آن پڑی ہے.شہریوں کے بدترین حال میں مبتلا ہونے کے باوجود بدعنوان لاپرواہ میونسپل افسران، کارپوریٹرز، لیڈران کے کانوں میں جوں  تک  نہیں رینگ رہی ہے. ہونا تو یہ چاہئے تھا پہلی بارش میں سیلابی صورتحال کو دیکھتے ہوئے میونسپل انتظامیہ کے ساتھ اس وارڈ کے کارپوریٹرز کو نالا صفائی کے اس اہم ترین کام کو جنگی پیمانے پر شروع کردینا چاہئے تھا لیکن ابھی تک اس بدترین صورتحال کے بعد بھی شہر جیوں کا تیوں بنے ہوئے ہیں. بارش سے قبل میونسپل کمشنر اور اور اعلیٰ افسران بلند بانگ دعوے تو کررہے تھے مگر زمینی حقیقت تو یہ شہریوں کو اس قدرتی آفات سے نجات دلانے کے لئے کوئی اقدامات نہیں کیا جارہا ہے. 

جمعہ شام سے ہورہی موسلادھار بارش کی وجہ سے بھیونڈی کے نشیبی علاقوں میں اس موسم باراں میں دوسری بار سیلابی کیفیت پیدا ہوگئی ہے.

شہر کے نشیبی علاقے غیبی نگر، فاطمہ نگر، نائیگاؤں، انصار نگر گلزار نگر، اسلم نگر، بالا کمپاؤنڈ، ندی ناکہ، مہاڑا کالونی، عیدگاہ روڑ، درگاہ روڑ،کھنڈوپاڑہ، انصار محلہ، سلامت پورہ، تین بتی، نظام پورہ، اعظمی نگر، شیواجی چوک پدمانگر، کھاڑی پار، کامت گھر سمیت مختلف علاقوں میں بارش کا پانی مکانوں دکانوں اور پاورلوم کے کارخانوں میں داخل ہوگیا. ہورہی موسلادھار بارش نے شہریوں کی زندگی مفلوج کردیا ہے اور لوگ اپنے گھروں پناہ لئے ہوئے ہیں . جھونپڑپٹی سمیت دیگر نشیبی علاقوں میں بارش کا پانی بھر جانے کی وجہ سے لوگوں کو کافی مالی نقصانات اٹھانا پڑا ہے. تین بتی علاقے میں تقریباً تین چار فٹ پانی میں سینکڑوں دکانیں ڈوبی ہوئی تھیں بارش کے بعد پیدا صورتحال اور اسکے مناظر  کارپوریشن کی نااہلی اور بدعنوانی کی داستان بیان کررہے تھے.

چھونپڑپٹی والے علاقوں میں مکینوں کو شدید دشواریاں پیش آئی لوگ اپنی گرہستی کو بارش کے پانی میں ڈوبتا دیکھ روتے ہوئے کارپوریشن انتظامیہ کو بدعائیں دے رہے تھے. ندی میں طغیانی کے سبب کامواری، وارنہ تانسا سمیت کئی ندیاں خطرے کے نشان سے اپر چل رہی ہیں.

بائٹ : مقامی شہری

ممبئی سے دانش اعظمی کی رپورٹ

Body:بھیونڈی کارپوریشن انتظامیہ نااہلی کے سبب شہر متعدد بار سیلابی کیفیت سے دوچار  
Conclusion:بھیونڈی کارپوریشن انتظامیہ نااہلی کے سبب شہر متعدد بار سیلابی کیفیت سے دوچار  
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.