بھیونڈی سے ممبئی بس سروس شروع ہونے سے شہر سے متصل علاقے جس میں تھانے، کوپری ماجھیواڑا، رنجونولی، پڑگھا وغیرہ سے مسافر بس میں سوار ہوسکتے ہیں۔
ممبئی کے لیے بسوں کی تعداد کافی ہے لیکن بس اسٹاپ تک پہنچنے کے لیے مسافروں کو پہلے آٹو رکشا کا سفر کرنا پڑتا ہے جس کا کرایہ کافی زیادہ ہوتا ہے۔
دراصل گزشتہ برس بھیونڈی کے رکن اسمبلی رئیس شیخ نے عوام کی مانگ پر مہاراشٹر راجیہ پریواہن مہامنڈل کو خط لکھ کر بھیونڈی سے ممبئی منترالیہ تک بس سروس کا مطالبہ کیا تھا جس کے بعد ان علاقوں کے لیے بس سروس کا آغاز کیا۔
واضح رہے کہ بھیونڈی مسلم اکثریتی علاقہ ہے جہاں پاورلوم صنعت اور مزدرو طبقے کی تعداد خاصی ہے اور پریواہن مہامنڈل کی جانب سے بس سروس شروع کئے جانے سے سب سے زیادہ فائدہ اس طبقے کو ہوگا جو کاروبار کے سلسلہ میں روزانہ ممبئی کا سفر کرتے ہیں۔