ETV Bharat / state

بھیونڈی: صحافی پر حملہ کرنے والے تین ملزمین گرفتار

مہاراشٹر کے صنعتی شہر بھیونڈی میں کورونا وائرس کی وبا کو لے کر رپورٹنگ کر رہے صحافی پر جان لیوا حملہ کر کے کیمرہ، مائک، آئی ڈی لوٹ کر فرار ہونے والے کلیدی ملزم سمیت تین ملزمین کو بھیونڈی پولیس نےگرفتار کیا ہے۔

راجکمار شندے, ڈپٹی پولیس کمشنر
راجکمار شندے, ڈپٹی پولیس کمشنر
author img

By

Published : Mar 19, 2020, 10:46 PM IST

پولیس ذرائع کے مطابق صحافی 'انل ورما' بدھ کو دوپہر کورونا وائرس کو لے کر عائد پابندی کے بعد بھی گٹکھا پان مسالہ لگاکر تھوک رہے لوگوں پر اسٹوری کررہے تھے۔

اسی درمیان گٹکھا مافیاؤں کے اشارے پر ان کے ساتھیوں نے انل ورما پر جان لیوا حملہ کر لاکھوں روپے مالیت کا کیمرہ اور چینل کا مائک اور آئی ڈی لوٹ کر فرار ہوگئے۔

راجکمار شندے, ڈپٹی پولیس کمشنر، ویڈیو

اس حملہ میں شدید طور سے زخمی انل ورما کی شکایت پر شانتی نگر پولیس نے نامعلوم حملہ آوروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پر تین افراد کو گرفتار کیا ہے۔

خفیہ اطلاع کی بنیاد پر پولیس نے چاوندرا روڑ واقع فاؤنٹین ہوٹل کے نزدیک جال بچھا کر اشرف علی صادق انصاری (نظامپورہ)، وسیم ممتاز شیخ (غیبی نگر) ارشاد احمد عرف دانش(ملت نگر) کو گرفتار کر لیا۔

پولیس تینوں ملزمین کو بھیونڈی کورٹ میں پیش کیا جہاں کورٹ نے ایک دن کی پولیس تحویل میں بھیج دیا ہے۔

اس حملے کے بعد بھیونڈی کے صحافیوں اور ان سے وابستہ تنظیموں نے اس حملہ کی سخت مذمت کرتے ہوئے ملزمین کے خلاف فوجداری اور صحافی پروٹیکشن ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.