ETV Bharat / state

بھیونڈی: کارپوریشن کا کووڈ کیئر سینٹر محض کاغذوں میں درج - بھیونڈی شہر

بھیونڈی شہر کے شانتی نگر روڑ پر واقع صلاح الدین ایوبی اردو ہائی اسکول کی عمارت کے کمروں میں 150 بیڈ کووڈ کئیر سینٹر عمل میں لائے جانے کا دعویٰ میونسپل کارپوریشن انتظامیہ کی جانب سے ہورہا ہے-

Bhiwandi: The corporation's Covid care center is just a piece of paper
بھیونڈی: کارپوریشن کا کووڈ کیئر سینٹر محض کاغذوں میں درج
author img

By

Published : Jul 30, 2020, 8:19 PM IST

بھیونڈی میونسپل کارپوریشن انتظامیہ کی رپورٹ کے مطابق شہر میں 13 کووڈ کیئر سینٹر کا قیام عمل میں آچکا ہے۔ کل 2666 بیڈ ہونے کا دعویٰ کیا جارہا ہے۔ جب ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے کارپوریشن کے ذریعہ تیار کئے جانے والے کووڈ کئیر سینٹر ( سی سی سی) کا جائزہ لیا تو کارپوریشن کا دعویٰ بالکل جھوٹا ثابت ہوا ہے۔

بھیونڈی: کارپوریشن کا کووڈ کیئر سینٹر محض کاغذوں میں درج

واضح ہو کہ بھیونڈی شہر کے شانتی نگر روڑ پر واقع صلاح الدین ایوبی اردو ہائی اسکول کی عمارت کے کمروں میں 150 بیڈ کووڈ کئیر سینٹر عمل میں لائے جانے کا دعویٰ میونسپل کارپوریشن انتظامیہ کی جانب سے ہورہا ہے۔

اس اسکول میں 150 بیڈ سے آراستہ کووڈ کئیر سینٹر کے تعمیر کئے جانے کا دعویٰ پوری طرح فرضی ثابت ہورہا ہے۔ کیونکہ وہاں اس طرح کا فی الحال کوئی سینٹر موجود نہیں ہے۔

جب ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے اس اسکول پر پہنچ کر مقامی افراد اور اسکول انتظامیہ سے اس بات کی تصدیق کرنے کی کوشش کی تو اس بات کا انکشاف ہوا کہ کارپوریشن انتظامیہ نے 150 بیڈ کا کووڈ کیئر کا قیام عمل نہیں آیا ہے، مگر وہاں ایک بند کمرے میں 150 معمولی گددے ضرور موجود ہیں۔ بقیہ سینٹر چلانے کے لیے لگنے والا کوئی بھی ضروری سازو سامان موجود نہیں ہے۔ کتابوں کے ڈھیر والے ایک اور گندگی والے کمرے میں صرف گددے رکھے ہوئے ہیں۔

Bhiwandi: The corporation's Covid care center is just a piece of paper
بھیونڈی: کارپوریشن کا کووڈ کیئر سینٹر محض کاغذوں میں درج

صلاح الدین اسکول میں موجود حفاظتی اہلکار نے بتایا کہ کارپوریشن انتظامیہ نے تقریباً ایک ماہ قبل اسکول کے کچھ روم کی صفائی ستھرائی کارپوریشن کی جانب سے کروائی گئی تھی۔ اس کے بعد تقریباً 150 گدوں کو وہاں کے ایک روم میں رکھ دیا جس کے بعد کوئی بھی میونسپل افسر وہاں نہیں پہنچا، جبکہ کارپوریشن انتظامیہ اپنی رپورٹ میں اس اسکول میں 150 بیڈ کے کووڈ کئیر سینٹر میں کسی بھی مریض کے نہ ہونے کی رپورٹ پیش کرتے ہوئے سو فیصد بیڈ پوری طرح خالی ہونے کا دعویٰ کررہی ہے.۔

ان تصویروں میں واضح طور سے دیکھا جاسکتا ہے کہ کارپوریشن صرف کاغذوں میں اس کووڈ کئیر سینٹر کے ہونے کا دعویٰ کررہی ہے۔

اس کووڈ کیئر سینٹر کو لےکر میونسپل کمشنر ڈاکٹر پنکج آشیا سے جب نمائندے نے رابطہ کیا تو انہوں نے اعتراف کیا کہ ابھی فی الحال اس سینٹر کی کوئی ضرورت نہیں تھی اس لیے شروع نہیں کیا گیا ہے۔

جب یہ پوچھا گیا کہ ریاستی حکومت کو دی جانے والی رپورٹ میں سینٹر کے شروع ہونے کی رپورٹ مسلسل بھیجی جارہی ہے۔ جس کا وہ کوئی جواب نہیں دے سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.