ETV Bharat / state

تھانے، بھیونڈی اور کلیان میں کورونا متاثرین کی تعداد میں اضافہ - اعدادوشمار بڑھ کر 97 ہوگئے

ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی سے متصل تھانے، بھیونڈی اور کلیان میں کورونا متاثرین کی تعداد میں زبردست اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ اضافہ کے سبب مقامی انتظامیہ تشویش میں مبتلا ہے۔

تھانے ،بھیونڈی اور کلیان میں کورونا متاثرین کی تعداد میں اضافہ

author img

By

Published : Apr 23, 2020, 12:33 PM IST

تھانے میونسپل کارپوریشن سے موصولہ اطلاعات کے مطابق تھانے شہر میں تقریباً 162 سے زائد کورونا متاثرین کی تعداد ہوگئی ہے بدھ کو ان کورونا متاثرین میں سے 6 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔

کلیان میونسپل کارپوریشن کی حدود میں بدھ دوپہر 12 تک کورونا متاثرین کی تصدیق کے بعد اعدادوشمار بڑھ کر 97 ہوگئے ہیں، پاورلوم صنعتی شہر بھیونڈی میں کورونا کے دو نئے مریضوں کے تصدیق ہونے کے بعد بھیونڈی شہر اور مضافات میں مریضوں کی تعداد بڑھ کر 12 ہوگئی ہے۔

کارپوریشن ذرائع کے مطابق بھیونڈی شہر کے مانسرور اور شہر سے ملحق کشیلی میں مزید دو نئے کورونا مریضوں کی تصدیق سے شہر اور مضافات کے مکینوں میں زبردست خوف وہراس کا ماحول ہے۔

بھیونڈی کارپوریشن کی حدود میں کورونا متاثر ین کی تعداد 6 اور مضافات کے دیہی علاقوں میں تعداد بڑھ کر 6 ہوگئی ہے۔

بھیونڈی شہر کا پاش علاقہ مانسرور میں ایک 53 سالہ شخص اورنگ آباد سے اپنے بھائی کے پاس گردے کے مرض میں مبتلا ہونے کے سبب ڈائیلاسیس کے لیے آیا تھا ایک نجی لیب میں کورونا ٹیسٹ کے دوران اس کی رپورٹ مثبت آئی اسے بھیونڈی کے اندرا گاندھی کورونا ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں وہ زیرِ علاج ہے۔

تھانے ،بھیونڈی اور کلیان میں کورونا متاثرین کی تعداد میں اضافہ

پربھاگ سمیتی تین اسسٹنٹ کمشنر سودام جادھو نے بتایا کہ ہائی رسک والے 15 افراد کو کورنٹائن سینٹر میں بھیج دیا ہے اور ان کے سویپ جانچ کے لیے بھیجا گیا ہے رپورٹ آنے کا انتظار ہے متاثرہ مریض کی رہائش والی مانسرور علاقے کی مذکورہ عمارت کو میونسپل اہلکار سیل کرنے کی کاروائی کررہے ہیں۔ اور پورے علاقے کو سینٹائز کے کام میں کارپوریشن کا عملہ لگا ہوا ہے۔

پرانت آفیسر موہن نلدکر کے مطابق بھیونڈی تعلقہ کے کشیلی علاقے میں تھانے میونسپل کارپوریشن تعینات ملازم گزشتہ دنوں کورونا متاثر پایا گیا تھا۔ اہل خانہ کے افراد کو کورنٹائن سینٹر بھیج دیا گیا تھا۔ دو دن قبل اہلیہ اور بیٹی کورونا پازیٹیو ہونے تصدیق ہوئی تھی بدھ کو ملازم کی 91 سالہ معمر والدہ کے کورونا پازیٹو ہونے کی میڈیکل رپورٹ سے تصدیق ہوئی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ بھیونڈی شہر میں 11 اپریل تک ایک بھی کورونا متاثر مریض نہیں تھا مگر مقامی انتظامیہ کی لاپرواہی کے سبب ایک بعد ایک کورونا مریضوں کی شناخت ہورہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.