ETV Bharat / state

بھیونڈی سے جے پورکے لیے مزدوروں کی خصوصی ٹرین روانہ - پاور لوم صنعتی شہر بھیونڈی

مہاراشٹر کے پاورلوم صنعتی شہر بھیونڈی سے ایک خصوصی ٹرین راجستھان کے گلابی شہر جے پور کے لیے رات تقریباً دس بجے 1200 مزدوروں کو لے کر روانہ ہوئی۔

متعلقہ تصویر
متعلقہ تصویر
author img

By

Published : May 5, 2020, 12:26 PM IST

ممبئی ایم ایم آر ریجن سے دوسری ٹرین روانہ کرنے میں ریلوے انتظامیہ مقامی پولیس اور ضلع کے اعلیٰ افسران کامیاب رہے۔

ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب بھیونڈی اشٹیشن سے گورکھپور 1104 مزدوروں کو لیکر شرمک ایکسپریس نامی خصوصی ٹرین روانہ ہوئی تھی پیر کو راجستھان روانہ ہونے والی اس اسپیشل ٹرین کے لیے ان مزدوروں سے ریلوے نے 555 رویے کا بطور کرایہ وصول کیا، مگر مزدوروں نے بتایا کہ ان سے چھ سو روپے وصول کیا گیا۔

مزدوروں کی خصوصی ٹرین روانہ

اس بابت جب تھانے پولیس کے ایڈیشنل پولیس کمشنر انل کمبھارے سے صحافیوں نے کرایہ وصول کیے جانے پرسوال پوچھا تو انہوں نے جواب دینے سے منع کردیا۔

انل کمبھارے نے بتایا کہ تھانے ضلع کے کلیان ،بدلا پور سمیت دیگر مقامات سے جے پور جانے والے مزدوروں کا رجسٹریشن کرکے ان کا میڈیکل چیک اپ کرایا گیا اور اس کے بعد بھیونڈی ریلوے اسٹیشن انھیں نجی بس سے پہنچایا گیا۔

ان تارکین وطن مزدوروں کو ریلوے انتظامیہ نے ٹرین کے کوچیز میں بیٹھایا اور 9 بجکر 55 منٹ پر ہری جھنڈی دکھاتے ہوئے پلیٹ فارم پر موجود ڈپٹی پولیس کمشنر راجکمار شندے سمیت مقامی افسران نے تالی بجاکر اس خصوصی ٹرین کو روانہ کیا۔

متعلقہ تصویر
متعلقہ تصویر

چالیس دن سے زیادہ کے لاک ڈاون میں پھنسے مزدوروں کے چہرے اپنے آبائی وطن جانے کے لیے ٹرین میں سوار ہوتے ہی کھل اٹھے تھے مگر وہیں میڈیکل چیک اپ ہونے کے بعد ٹرین میں جگہ نہ ملنے کی وجہ سے کافی مزدور مایوس نظر آئے۔

واپس جانے والے مزدوروں کو اس بات کا ملال تھا کہ انتظامیہ نے انہیں جانے سے روک دیا اور کہا کہ دوسری ٹرین سے انھیں ان کے شہر روانہ کیا جائے گا۔

اس خصوصی ٹرین میں سوار ایک مزدور نے بتایا کہ 600 روپے میں ٹکٹ فراہم کیا ہے جبکہ ٹکٹ پر پانچ سو 55 روپے کرایہ درج تھا۔

متعلقہ تصویر
متعلقہ تصویر

واضح ہوکہ دو دن قبل گورکھپور خصوصی ٹرین سے روانہ ہونے والے مزدوروں سے آٹھ سو روپے کرایہ لیے جانے پر دہلی سے لیکر مہاراشٹر تک سیاست گرم ہے سونیا گاندھی سمیت اپوزیشن کی جماعتوں نے مزدوروں سے کرایہ لیے جانے پر شدید نقطہ چینی کیا مگر اس کے بعد بھی جئے پور جانے والے مزدوروں سے ریلوے نے کرایہ وصول کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.