ادھرریاست مہاراشٹر کے وزیر داخلہ انیل دیشمکھ نے پیدل اپنے آبائی وطن کے لئے رخت سفر باندھنے پر مجبور مہاجر مزدوروں کو مدھیہ پردیش کی سرحد تک مفت بس کے سفر کے لئے ایس ٹی مہامڈل کی تین بسوں کو ہری جھنڈی دکھا کر جمعرات کو روانہ کیا۔ سماجی فاصلے کے پیش نظر ان تمام بسوں میں 26 مسافروں کو بٹھایا گیا تھا۔ بس میں سوار تمام مسافروں کو کھانے کے پیکٹ اور پانی سمیت دیگر ضروری اشیاء دے کر روانہ کیا گیا۔
ان تین بسوں کے علاوہ جمعرات کومزید 37 بسیں روانہ کی گئیں۔ اس موقع پر پرانت آفیسر ڈاکٹر موہن نلدکر، تھانے کے ایڈیشنل پولیس کمشنر انل کمبھارے،بھیونڈی کے ڈی سی پی راج کمار شندے میونسپل کمشنر ڈاکٹر پروین اشٹیکر سمیت تمام سرکاری عملہ موجود تھا۔واضح رہے کہ اس سے قبل انل دیشمکھ نے پڑگھا جاکر ڈاکٹروں سمیت صحافیوں اور پولیس فورس کے جوانوں کو کوروناوائرس سے حفاظت کے لئے ماسک دیئے۔
واضح رہے کہ بدھ کو ایس ٹی مہامنڈل کی 30 بسوں میں سات سو مسافروں کو مہاراشٹر اور مدھیہ پردیش کی سرحد سیندواشیرپورتک چھوڑنے کیلئے روانہ ہوئی تھی۔