وہیں انتخاب کو لے کر سسپنس برقرار ہے، اس موقع پر کانگریس پارٹی کے 18 کارپوریٹرزکے غائب ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔
کانگریس نے اپنے کارپوریٹروں کی تلاش کے لئے پولیس سے مدد طلب کی ہے۔
کانگریس کے سبھی 47 کونسلروں کو وقت پر حاضر رہنے اور کانگریس کے امیدوار کے حق میں ووٹ کرنے کے لیے وہپ بھی جاری کیا ہے۔
کانگریس کی جانب سے جہاں تمام کونسلروں کو وہپ کی کاپی دی گئی ہے وہیں کانگریس نے وہپ کی کاپی میونسپل کارپوریشن کی صدر دفتر پر بھی لگا دیا گیا ہے، لیکن کانگریس کی جانب سے وہپ جاری کرنے سے پہلے ہی کانگریس کے 18 کونسلر فرار ہیں۔
ذرائع کے مطابق کانگریس وہ تمام 18 کارپوریٹرز کونارک وکاس اگھاڑی کی امیدوار پرتیبھا ویلاس پاٹل کے حق میں ووٹ کرنے کے لیے غائب ہو گئے ہیں۔
90 کونسلروں والی بھیونڈی میونسپل کارپوریشن میں کانگریس کے 47 کونسلر ہیں۔
اکثریت ثابت کرنے کے لیے صرف 46 کونسلروں کی ضرورت ہے۔ اس کے باوجود محفوظ گیم کھیلنے کے لئے کانگریس نے شیوسینا سے بھی اتحاد کررکھا ہے۔
جس کی وجہ سے شیوسینا کے 12 کونسلر بھی کانگریس کے ساتھ ہیں، لیکن کانگریس کے 18 کونسلروں کے فرار ہو جانے کی وجہ سے کانگریس پارٹی میں بحران کی سی صورت حال پیدا ہوگئی ہیں۔
کانگریس کی ریاستی اکائی کسی بھی حال میں اس انتخاب کو ہاتھ سے جانا نہیں دینا چاہتی تھی۔جس کی وجہ سے کانگریس کی جانب سے جاری وہپ کی کاپی اردو اخبار سمیت دیگر اخبارات میں بھی شائع کی گئی ہیں۔
اس کے علاوہ جو کونسلر فرار ہیں ان کے گھر پر بھی وہپ چسپاں کرکے اس کی تصویر لے لیا گیا ہے۔
کانگریس کے مقامی صدر شعیب اشفاق خان اور گروپ لیڈر حلیم انصاری کے مطابق غائب کونسلروں کوتلاش کیا گیا لیکن ان کا کوئی پتہ نہیں چل پایا ہے۔
ان کے موبائل نمبرپر بھی رابطہ نہیں ہو پا رہا ہے۔ کونسلروں کا کوئی پتہ نہیں چلنے کی وجہ سے ان کی گمشدگی کی شکایت ڈی سی پی راج کمار شندے سمیت متعلقہ پولیس اسٹیشن میں کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں : بھیونڈی: حیدرآباد آبروریزی سانحہ کے خلاف احتجاج
انہوں نے بتایا کہ ڈی سی پی سے فرار کونسلروں کی تلاش کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔اطلاع کے مطابق کانگریس کے تئیں شیوسینا کے کچھ کونسلروں کی ناراضگی کے پیش نظر شیوسینا کو متحد رکھنے کے لئے نگراں وزیر ایکناتھ شندے دو مرتبہ بھیونڈی کا دورہ کرچکے ہیں۔
واضح رہے کہ آج یعنی 5 دسمبر کو بھیونڈی میونسپل کارپوریشن کے میئر اورڈپٹی میئر کا انتخاب ہونا ہے۔