ETV Bharat / state

بھیونڈی: شہریت ترمیمی قانون کے خلاف منفرد احتجاج

مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی سے متصل صنعتی شہر بھیونڈی میں دیر شام نکالے جانے والے ایک جلوس میں معصوم بچوں نے منفرد انداز میں سی اے اے کے خلاف مظاہرہ کیا۔

author img

By

Published : Feb 22, 2020, 12:07 AM IST

Updated : Mar 2, 2020, 3:23 AM IST

بھیونڈی: شہریت ترمیمی قانون کے خلاف منفرد احتجاج
بھیونڈی: شہریت ترمیمی قانون کے خلاف منفرد احتجاج

شہریت ترمیمی قانون، این آر سی اور این پی آر کے خلاف حکومت سے لوہا لینے کے لیے خواتین نے مورچہ سنبھال رکھا ہے۔

خواتین نے حکومت کے ذریعہ نافذ قانون کے خلاف گزشتہ 31 جنوری سے بھیونڈی شہر کے ملت نگر میں دہلی کے شاہین باغ کی طرز پر پرامن احتجاج کر رہی ہیں۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ یہ احتجاج بے مدت ہے اور اس وقت تک جاری رہے گا جب تک حکومت اس قانون کو واپس نہیں لیتی ۔احتجاج میں خواتین اپنے چھوٹے بچوں کے ساتھ شامل ہوئی تھی۔

اس احتجاج میں اسکول کی بچیوں سے لیکر معمر خاتون تک شامل تھیں۔ اور احتجاج میں مزید شدت اور شہریوں میں بیداری لانے کے مقصدسے بچوں کے ایک گروپ نے نیو مولانا آزاد نگر،باغ فردوس مسجد سے شاہین باغ تک انوکھے انداز میں احتجاج کیا۔

بچوں نے مہاتما گاندھی،مولانا ابولکلام آزاد،ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر،بھگت سنگھ،رانی لکشمی بائی ودیگرعظیم مجاہد آزادی کی شکل میں پرامن جلوس نکالا۔

اس جلوس میں بھارت ماتا کو سی اے اے،این پی آر اور این آر سی نامی علامتی راکششوں کے ذریعہ زنجیروں میں جکڑ دیا ۔معصوم بچوں کا یہ انوکھا احتجاج جوں ہی باغ فردوس مسجد روڈ سے روانہ ہوا اس میں شہریوں کا ہجوم در ہجوم شامل ہوتا چلا گیا۔

بچوں کے اس جلوس میں بابا صاحب امبیڈکر کے ہاتھو ں میں بھارت کا سنودھیان تھا۔جلوس میں بچوں کے ہاتھوں میں دف اور قومی پرچم تھا۔بچے ’ہم کیا چاہتے آزادی‘کا نعرہ لگاتے ہوئے ونجار پٹی ناکہ اور وہاں سے شاہین باغ تک مارچ کیا۔

یہ جلوس جب شاہین باغ پہنچا تو سینکڑو ں خواتین،مرد اور بچے شامل تھے۔شہر میں یہ انوکھا احتجاج موضوع بحث بنا ہوا ہے۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 3:23 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.