بھیونڈی شہر کے ڈپٹی پولیس کمشنر راجکمار شندے نے بتایا کہ 'شہر میں درج ہونے والے 71 مقدمات میں شہریان کی چوری شدہ چیزیں ان کے حوالے کی گئی۔
پولیس کے اس اقدام کی شہریوں نے ستائش کی ہے ان کا سامان کافی قیمتی تھا لیکن انہوں نے امید چھوڑ دی تھی۔
پولیس کے اس کام سے شہر کی عوام میں پولیس کے تئیں اعتماد بحال ہوگا اور پولیس کو بہتر طریقے سے اپنے فرائض کو انجام دینے کے لیے عوام کا تعاون حاصل ہوگا۔
پولیس نے جن سامان کو اس کے مالکان تک پہنچایا ہے اس میں 10 لاکھ 61 ہزار 820 روپے کے سونے کے زیورات، 7 لاکھ 44 ہزار 5 سو روپے کی گاڑیاں، 42 لاکھ 28 ہزار247 روپے کے موبائل، 48 لاکھ 25 ہزار 773 روپے مالیت کی الیکٹرانک اشیاء، تانبے کے تار سمیت 5 لاکھ11 ہزار 850 روپے نقد ہیں۔
اس موقع پر تھانے پولیس کمشنریٹ کے مغربی ڈویژن کے ایڈیشنل پولیس کمشنر انل کمبھارے، ڈی سی پی راج کمار شندے، اے سی پی نتن کوسڈیکر سمیت بھیونڈی پولیس اور کرائم برانچ کے دیگر پولیس افسر موجود تھے۔