ریاست مہاراشٹر کے بھیونڈی میں موٹر سائیکل چوری کرنے والے گروہ کا سرغنہ اپنی معشوقہ کو خوش رکھنے کے لیے موٹر سائیکل چوری کرکے معشوقہ کو روز نئی موٹرسائیکل سے سیر کراتا تھا۔
مگر جن موٹر سائیکل سے وہ اسے سیر کراتا تھا وہ بھیونڈی، پونے اور کرناٹک سے چوری کرکے لاتا تھا۔ معشوقہ کے لیے درجنوں مہنگی موٹر سائیکل چوری کرنے کی واردات کو انجام دینے والے شاطر چور اور اسکے ایک ساتھی کو بھیونڈی پولیس نے جال بجھاکر گرفتار کیا ہے۔ ملزم نے پولیس پوچھ گچھ کے دوران کئی حیران کردینے والے بیان دیئے۔
ڈپٹی پولیس کمشنر راج کمار شندے کے مطابق بھیونڈی کون گاؤں پولیس کو خفیہ اطلاع موصول ہوئی کہ ممبئی ناسک شاہراہ پر بانسری ہوٹل کے نزدیک موٹر سائیکل چور واردات کو انجام دینے والے ہیں۔
اس پر پولیس ٹیم نے جال بجھاکر مسو عرف پنٹو رام مورے 24 برس اور پردیپ ہنومنت چھتری 19 برس جو دونوں شولا پور کے رہائشی ہیں۔
پولیس نے حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی تو ملزم نے اعتراف کیا کہ وہ اپنی معشوقہ کو سیر اور ایمپریس کرنے کے لیے اس گروہ نے تقریباً 28 رائل انفیلڈ، ہونڈا اور ہیرو سمیت دیگر موٹر سائیکل چوری کیا اور چوری کی واردات بھیونڈی، پونے اور ریاست کرناٹک وغیرہ میں انجام دیا۔
پوچھ گچھ میں اس نے بتایا کہ کچھ موٹر سائیکل کو کرناٹک میں انتہائی کم قیمت پر فروخت کردیا تھا جبکہ ایک درجن موٹر سائیکل کو لاوارث حالت میں چھوڑ دیا ہے۔
پولیس نے 28 موٹر سائیکل برآمد کیا ہے جبکہ ابھی مزید موٹر سائیکل کی تلاش جاری ہے۔ اس گروہ میں شامل مزید کچھ ملزمین فرار ہیں، جنہیں پولیس تلاش کررہی ہے۔