ETV Bharat / state

رمضان کی وجہ سے لاک ڈاؤن میں رعایت

ریاست مہاراشٹر کے صنعتی شہر بھیونڈی کی پولیس نے رمضان المبارک کے سبب صبح سات بجے سے شام پانچ بجے تک لاک ڈاون میں رعایت کا اعلان کیا ہے۔

ڈپٹی پولیس کمشنر راج کمار شندے
ڈپٹی پولیس کمشنر راج کمار شندے
author img

By

Published : Apr 25, 2020, 5:06 PM IST

کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے نافذ کئے گئے لاک ڈاؤن سے شہریوں کو مختلف قسم کی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

اسی درمیان رمضان المبارک کی آمد ہوگئی۔

مسلمانوں کے درمیان اس بات کی تشویش تھی سحر و افطار کی ضروری اشیا کس طرح سے دستیاب ہوگی۔

ا سکو دیکھتے بھیونڈی پولیس نے شہر میں 10 گھنٹے دی جانے والی راحت کو برقرار رکھا ہے۔

رمضان کی وجہ سے لاک ڈاؤن میں رعایت
رمضان کی وجہ سے لاک ڈاؤن میں رعایت

ڈپٹی پولیس کمشنر راج کمار شندے کے مطابق لاک ڈاؤن کے باوجود رمضان المبارک میں افطار کے لئے شہر میں صبح سات بجے سے شام پانچ بجے تک خریداری کرنے کے لیے دکانیں کھلی رکھنے ، ٹھیلا گاڑی لگانے اور بازار میں ۭ طے شدہ گائیڈ لائن کو ملحوظ رکھتے ہوئے خریداری کرنے کی اجازت دی ہے ۔

اس ضمن میں بھیونڈی کے شانتی نگر ، بھیونڈی شہر ، بھوئیواڑہ ، نارپولی، کون گاؤں پولیس نے باقاعدہ پولیس جیپ میں لاؤڈ اسپیکر کے ذریعہ گلی محلہ میں گشت لگا کر رعایت برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

ڈپٹی پولیس کمشنر راج کمار شندے اہلیانِ بھیونڈی کو رمضان المبارک کی مبارکباد ریتے ہوئے سبھی سے رمضان کے دوران کورونا وائرس وباء کے پھیلاو کو روکنے کے لئے سماجی دوری برقرار رکھتے ہوئے حکومت کی جانب سے طے گائیڈ لائن پر عمل کرنے اور گھروں میں عبادت کرنے کی اپیل کی ہے۔

ڈپٹی پولیس کمشنر راج کمار شندے

پولیس نے رمضان المبارک کے موقع پر لاک ڈاؤن کا خیال رکھتے ہوئے خریداری کرتے وقت بھیڑ بھاڑ نہ کرنے کی بھی درخواست کی ہے۔

خریداری کرتے وقت ایک میٹر کا فاصلہ بنائے رکھنے اور بلا وجہ سڑکوں پر نہ گھومنے کی گزارش کی ہے ۔

اس سلسلہ میں عوام سے یہ اپیل بھی کی گئی ہے کہ دی گئی رعایت اور طے شدہ وقت میں سحر و افطار کے لئے درکار چیزیں خرید لیں اور اس کے بعد گھروں سے نہ نکلیں اور یہ کہ اس مبارک مہینے میں زیادہ عبادت کریں اوراپنی ضرورتوں کے ساتھ ساتھ پڑوسیوں اور ضرورتمندوں کابھی خصوصی خیال رکھیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.