میونسپل کمشنر ڈاکٹر پنکج آشیا نے انتظامی کاموں میں اہم تبدیلی کرتے ہوئے پانچوں پربھاگ میں کلرک سے اسسٹنٹ میونسپل کمشنر بننے والے افسروں میں سے چار کو ہٹا دیا ہے۔
ان کی جگہ حکومت کی جانب سے بھیجے گئے افسروں کو بطور اسسٹنٹ میونسپل کمشنر تعینات کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔
اسسٹنٹ میونسپل کمشنرز (انچارج)کو ہٹانے کے بعد انہیں ان کے ہی پربھاگ میں آفس سپرٹنڈنٹ بنا دیا گیا ہے اور آفس سپرٹنڈنٹ کے عہدوں پر کام کرنے والوں کو کلرک کی ذمہ داری دی گئی ہے۔
میونسپل کمشنر کے اس فیصلے سے میونسپل افسران میں زبردست افراتفری مچی ہوئی ہے۔
میونسپل کمشنر کی جانب سے کئے گئے تبادلے کے مطابق پربھاگ سمیتی دو میں پریتم پاٹل، پربھاگ تین میں نوتن کھاڑے، پربھاگ چار میں پریتی گاڑے اور پربھاگ سمیتی پانچ میں ماروتی گائیکواڑ کو اسسٹنٹ میونسپل کمشنر کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔
اسی طرح چار اسسٹنٹ میونسپل کمشنرز (انچارج) سنیل بھوئر، سُدام جادھو، شمیم انصاری اور سومناتھ سوشٹے کو پربھاگ میں اب بطور آفس سپرٹنڈنٹ کے عہدے پر تعینات کر دیا گیا ہے۔ اسی کے ساتھ لکشمن کوکنی کو پربھاگ تین کے سینئر کلرک، سنجے پنیارتھی کو پربھاگ چار کے کلرک اور مجیب مستم کو پربھاگ پانچ کا کلکرک بنایا گیا ہے۔