ETV Bharat / state

بھیونڈی: کورونا سے جنگ کے لیے مِنی وار روم - کورونا متاثر مریض

ریاست مہاراشٹر کے صنعتی شہر بھیونڈی اور مضافات میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ اس مہلک وائرس سے 105 مریض ہلاک ہوچکے ہیں۔

bhiwandi
bhiwandi
author img

By

Published : Jun 27, 2020, 8:41 PM IST

بھیونڈی شہر میں کورونا وباء پر قابو پانے میں ناکام میونسپل کمشنر پروین اشٹیکر کو ہٹاکر ریاستی حکومت نے سنیچر کو بھیونڈی میونسپل کمشنر عہدے پر 2016 بیچ کے آئی اے ایس افسر ڈاکٹر پنکج آشیا کو فائز کیا ہے۔

ڈاکٹر پنکج آشیا، میونسپل کمشنر بھیونڈی

انہوں نے عہدہ سنبھالتے ہی کورونا وائرس وباء پر قابو پانے کے لیے کئی ایکشن پلان تیار کرتے ہوئے اس پر عمل درآمد کرنا بھی شروع کردیا ہے۔

اس کے لیے میونسپل کمشنر نے ایک مِنی وار روم تیار کیا ہے جس میں ٹول فری نمبر کے ذریعہ شہریان، میونسپل کارپوریشن سے رابطہ کر کے طبی سہولیات کے تعلق سے ہونے والی دشواری اور اس کے حل کے لیے رابطہ قائم کرسکتے ہیں۔

اتنا ہی نہیں میونسپل کمشنر پنکج آشیا نے بھیونڈی شہر میں کورونا متاثر مریضوں کی تعداد میں ہونے والے اضافہ کو دیکھتے ہوئے مالیگاؤں شہر میں 'محلہ کلینک' اور وہاں کے کچھ ڈاکٹرز کی مدد سے کام شروع کیا ہے۔

میونسپل کمشنر پنکج آشیا کے مطابق کارپوریشن کے مِنی وار روم میں 15 ملازمین کو تعینات کیا گیا ہے جو 24 گھنٹے اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں، کوئی ملازم ریکوری ریٹ پر نظر بنائے ہوئے ہے تو کسی شہریوں کی جانب سے موصول ہونے والی فون کالز، دشواری اور شکایتوں کا ریکارڈ تیار کرنے کی ذمہ داری دی گئی ہے۔

بھیونڈی کے شہریوں کو ٹول فری نمبر 18002331102 پر کال کرکے کورونا اور دیگر بیماریوں کے علاج میں پیش آنے والی دشواری کو حل کرنے کا کام ہورہا ہے۔

فی الحال اس وار روم میں تعینات ملازمین اس کام کو بخوبی انجام دے رہے ہیں اور اگر ضرورت محسوس ہوئی تو اس وار روم میں اضافی ملازمین اور افسران کو تعینات کر کے کنٹرول روم کی شکل دی جائے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے 33 افراد کی موت ہوئی تھی جس کے بعد سے شہریان میں زبردست خوف وہراس کا ماحول ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.