ETV Bharat / state

بھیونڈی: کانگریس کے مقامی صدر کو وجہ بتاؤ نوٹس - بھیونڈی

ریاست مہاراشٹر میں آٹھ روز قبل بننے والی مہا وکاس اگھاڑی کی حکومت کو بھیونڈی میونسپل کارپوریشن میں بی جے پی نے زبردست دھچکہ دیتے ہوئے کانگریس کے باغی کارپوریٹرز کی مدد سے کونارک وکاس اگھاڑی کی میئر اور اور کانگریس کے باغی امیدوار کو ڈپٹی میئر بنانے میں کامیابی حاصل کی ہے۔

کانگریس کے مقامی صدر کو وجہ بتاؤ نوٹس
کانگریس کے مقامی صدر کو وجہ بتاؤ نوٹس
author img

By

Published : Dec 6, 2019, 8:37 PM IST

اس سلسلے میں مہاراشٹر پردیش کانگریس کمیٹی نے مقامی صدر کو وجہ بتاؤ نوٹس جاری کرتے ہوئے تین دن میں پورے معاملے میں تحریری وضاحت طلب کی ہے۔

کانگریس کے ریاستی صدر بالا صاحب تھورات کے حوالے سے پردیش سکریٹری گنیش پاٹل نے بھیونڈی کے مقامی صدر شعیب اشفاق خان کو وجہ بتاؤ نوٹس جاری دیا ہے۔

انہوں نے نوٹس میں مقامی صدر پر الزام عائد کیا ہے کہ کانگریس پارٹی اپنے کارپوریٹرز کو سنبھالنے میں ناکام ہوئی ہے جس کی وجہ سے میئر کے الیکشن میں پارٹی کے 18 کارپوریٹرز نے پارٹی کی امیدوار کے خلاف ووٹنگ کرکے پارٹی کا نقصان کیا ہے۔

کانگریس پارٹی نے اس شکست اور بغاوت کے لیے کانگریس کے مقامی صدر کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے تین دن میں جواب طلب کیا ہے۔ اگر وہ معینہ مدت میں جواب نہیں دیتے ہیں تو ان کے خلاف کارروائی کرنے کا انتباہ دیا گیا ہے۔

اس سلسلے میں نمائندہ ای ٹی وی نے مقامی صدر شعیب اشفاق خان کے موبائل فون پر متعدد مرتبہ رابطہ قائم کیا مگر انہوں نے فون نہیں اٹھایا۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.