ETV Bharat / state

بھیونڈی :موسلادھار بارش سے علاقے زیر آب

author img

By

Published : Jun 30, 2019, 9:41 AM IST

مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی سے متصل پاورلوم صنعتی شہر بھیونڈی میں گذشتہ شب سے ہونے والی موسلادھار بارش سے شہر کی اہم شاہراہیں اور بازار زیرِ آب ہوگئے۔

شہر بھیونڈی

شہر کے مارکیٹ علاقے تین بتی میں سیلابی کیفیت ہے اور سینکڑوں دکانوں میں بارش کا پانی داخل ہوگیا، جبکہ شہر کے نشیبی علاقے کے مکانات اور پاورلوم کارخانوں میں بھی بارش کے پانی داخل ہونے کے سبب شہریوں کی لاکھوں کی املاک برباد ہوگئی ہیں۔

گذشتہ کئی دنوں سے وقفہ وقفہ سے ہونے والی بارش نے شہریوں کی زندگی کو زبردست متاثر کیا ہے ممبئی ناسک شاہراہ، بھیونڈی واڑہ، بھیونڈی تھانے اور بھیونڈی پارول روڈ پر پانی بھرنے سے ٹریفک جام ہے۔

شہر بھیونڈی

اس شاہراہ سے آمد ورفت کرنے والوں کو شدید دشواریوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، شہر کے کنارے سے گزرنے والی كامواری ندی کے علاقوں واڑہ امباڈی اور وجریشوری سے لگی ہوئی تانسا، بابگاؤں اور سرولی میں سیلابی صورتحال بنی ہوئی ہے

شہر کی گلیاں تالاب میں تبدیل ہوگئی ہیں، شہر کے مسلم اکثریتی علاقے غیبی نگر، انصار نگر، دھوبی تالاب، نائگاؤں، ملت نگر، اسلام پورہ، نظام پورہ، علاقے میں بارش کا پانی سڑکوں پر بہہ رہا ہے ۔

نالوں کی صفائی بہتر طریقے سے نہ ہونے کے سبب شہریوں میں میونسپل انتظامیہ کے خلاف شدید ناراضگی پائی جارہی ہے۔

Intro:بھیونڈی : موسلادھار بارش سے کئی علاقے زیر آب 

 مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی سے متصل پاورلوم صنعتی شہر بھیونڈی میں گزشتہ شب سے ہونے والی لگاتار  موسلادھار بارش سے شہر کی کئی اہم شاہراہ بازار زیرِ آب ہوگئے ہے. بھیونڈی شہر کے مارکیٹ علاقے تین بتی میں سیلابی کیفیت پیدا ہوگئی اور سینکڑوں دوکانوں میں بارش کا پانی داخل ہوگیا ہے. جبکہ شہر کے نشیبی علاقے کے مکانوں اور پاورلوم کارخانوں میں بھی بارش کے پانی کے سبب شہریوں کی لاکھوں کی املاک تباہ برباد ہوگئی ہے. گزشتہ کئی دنوں سے تھم تھم کر  ہونے والی بارش نے شہریوں کی زندگی کو زبردست متاثر کیا ہے ممبئی ناشک  شاہراہ، بھیونڈی واڑہ، بھیونڈی تھانے اور بھیونڈی پارول روڈ پر پانی بھرنے سے ٹریفک جام لگا ہوا ہے. اس شاہراہ سے گزرنے والوں کو شدید دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا شہر کے کنارے سے گزرنے والی كامواری ندی کے علاقوں سمیت واڑہ  امباڈی اور وجریشوری سے لگی ہوئی تانسا، بابگاوں اور سرولی کے کنارے سیلاب کی صورتحال بنی ہوئی بھیونڈی اور اسکے اطراف میں دو دنوں سے ہورہی لگاتار جھما جھم بارش سے کئی اہم شاہراہوں پر پانی جمع ہوگیا جس کی وجہ سے  آمدو رفت کا سلسلہ زبردست متاثر ہوا ہے شہر کی گلیاں تالاب میں تبدیل ہوگئی ہیں. شہر مسلم اکثریتی علاقے غیبی نگر، انصار نگر، دھوبی تالاب، نائگاؤں، ملت نگر، اسلام پورہ، نظام پورہ، علاقے میں بارش کے پانی سڑکوں پر نظر ارہا ہے. نالوں کی صفائی بہتر طریقے سے نہ ہونے کے سبب شہریوں میں کارپوریشن کی نااہلی کے سبب شدید ناراضگی ہے. 

ممبئی سے دانش اعظمی کی رپورٹ 

Body:بھیونڈی : موسلادھار بارش سے کئی علاقے زیر آب 

Conclusion:بھیونڈی : موسلادھار بارش سے کئی علاقے زیر آب 
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.