ETV Bharat / state

بھیونڈی : صحافی پر جان لیوا حملہ

author img

By

Published : Mar 18, 2020, 11:55 PM IST

شانتی نگر پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پر حملہ آوروں کو سرگرمی سے تلاش کر رہی ہے۔

bhiwandi-deadly-attack-on-journalist
بھیونڈی : صحافی پر جان لیوا حملہ

مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی سے متصل پاورلوم صنعتی شہر بھیونڈی میں نیوز کور کر رہے اے بی پی ماجھا مراٹھی کے مقامی صحافی پر نامعلوم افراد نے جان لیوا حملہ کیا۔ صحافی سے کیمرہ اور مائک آئی ڈی لوٹ کر فرار ہوگئے۔

بھیونڈی : صحافی پر جان لیوا حملہ

شانتی نگر پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پر حملہ آوروں کو سرگرمی سے تلاش کر رہی ہے۔

پولیس ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق ' اے بی پی ماجھا مراٹھی کے مقامی رپورٹر انل ورما شام پانچ بجے کورونا وائرس کے سبب 'کٹکھا اور پان مسالہ کھا کر تھوکنے پر عائد پابندی' سے متعلق ممبئی آفس کے اسائنمنٹ پر شہر کھنڈو پاڑہ روڈ پر اسٹوری کررہے تھے۔'

اسی درمیان نامعلوم افراد کے گروہ نے ان پر جان لیوا کرتے ہوئے حملہ آوروں نے لاکھوں روپے مالیت کا پی ڈی کیمرہ اور مائک آئی ڈی لوٹ کر آسانی سے فرار ہوگئے۔

بتایا جاتا ہے کہ 'بھیونڈی شہر میں بڑے پیمانے پر ممنوعہ کٹکھا پان مسالے کا غیرقانونی کاروبار ہوتا ہے۔ اور اس خبر کو ہوتا دیکھ کٹکھا مافیا بوکھلا گئے اور دن دہاڑے صحافی پر جان لیوا حملہ کردیا۔ مقامی افراد کی مداخلت کے بعد کسی طرح صحافی کی جان بچ سکی مگر انل ورما کو شدید چوٹیں آئی ہے۔'

انل ورما کی شکایت پر شانتی نگر پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔

سینئر پولیس انسپکٹر ممتا ڈسوزا نے جائے وقوع کا معائنہ کرتے ہوئے وہاں نصب سی سی ٹی وی کیمرے کے فوٹیج کی بنیاد پر حملہ آوروں کی شناخت کر سرگرمی سے تلاش کررہی ہے۔

جبکہ اس حملہ کو لے کر مقامی صحافیوں نے شدید مذمت کرتے ہوئے صحافی پر جان لیوا حملہ کرنے والے ملزمین کو فوراً گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.