ETV Bharat / state

بھیونڈی : یس بینک اے ٹی ایم پر اکاؤنٹ ہولڈرز کا ہجوم

author img

By

Published : Mar 6, 2020, 9:19 PM IST

مہاراشٹر کے پاورلوم صنعتی شہر بھیونڈی میں یس بینک پر بھارتی ریزور بینک کے ذریعہ پابندی عائد ہونے کے بعد صارفین کا اے ٹی ایم سینٹر اور برانچ پر زبردست ہجوم ہے۔

بھیونڈی : یس بینک  اے ٹی ایم پر اکاؤنٹ ہولڈرز کا ہجوم
بھیونڈی : یس بینک اے ٹی ایم پر اکاؤنٹ ہولڈرز کا ہجوم

شہر کے دھامنکر ناکہ پر واقع یس بینک پر ریزرو بینک آف انڈیا کی 50 ہزار روپے رقم نکالنے حکم کے بعد اکاؤنٹ ہولڈرز کی رقم نکالنے کے لیے اے ٹی ایم پر لمبی قطاریں لگ گئی۔

کھاتہ داروں نے الزام عائد کیا 'انہیں نہ تو بینک اور نہ ہی آر بی آئی کے ذریعہ پیشگی اطلاع دی گئی'۔

بتایا جاتا ہے کہ صنعتی شہر بھیونڈی کے پاورلوم کاروباریوں کے اکاونٹ یس بینک میں ہے اس پابندی کا اثر یہاں کے کاروبار پر بھی پڑے گا جس کی وجہ سے کھاتہ دار زبردست پریشانی میں مبتلا ہے۔

ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) نے جمعرات کو یس بینک کی جانب سے 'بینک کی خراب مالی حالت ' کا حوالہ دیتے ہوئے پابندی عائد کر دی ہے۔ ریزرو بینک آف انڈیا کی اس پابندی کے بعد اب کوئی بھی اکاؤنٹ ہولڈر اپنے اکاؤنٹ سے 50 ہزار سے زیادہ رقم نہیں نکال سکتا۔

ریزرو بینک نے حکومت سے مشاورت کے بعد بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کو تحلیل کرتے ہوئے یہ فیصلہ لیا۔ امید ہے آئندہ ماہ اپریل تک کچھ تبدیلی آسکتی ہے۔

جبکہ اکاؤنٹ ہولڈرز نے دعویٰ کیا کہ بینک نے اس کے بارے میں کوئی پیشگی معلومات نہیں دی تھیں جبکہ بہت سے لوگوں کا کہنا ہے کہ اے ٹی ایم میں نقد رقم ہے ہی نہیں۔

بلال احمد انصاری نامی اکاؤنٹ ہولڈر کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی سبھی سے بینک میں لین دین آن لائن کرنے کی گزارش کررہے ہیں، مگر گھروں میں چوری اور بینکوں میں انکا پیسہ محفوظ نہیں رہیگا توملک کے عام شہری کی حفاظت کیسے ہوگی؟ ان کے مطابق ریزور بینک کے ذریعہ یس بینک پر عائد ہونے والی پابندی کے بعد انکا کاروبار زبردست متاثر ہوگا اور شہر کے کافی لوگ متاثر ہونگے اور اب انہیں شدید دشواریوں سے دوچار ہونا ہوگا۔

یس بینک کے ایک اکاؤنٹ ہولڈر رام اودھ کے مطابق وہ نقد رقم نکالنا چاہتے ہیں لیکن 'اے ٹی ایم میں نقد نہیں ہے کیونکہ بہت سے لوگوں نے پہلے ہی رقم نکال لی ہے۔

رام اودھ نے کہا کہ 'بینکوں کو ایک عام آدمی کے ذریعہ قابل اعتماد سمجھا جاتا ہے لیکن اب لوگ بینکوں پر اعتماد نہیں کریں گے۔ آر بی آئی جب چاہے اس طرح کی کارروائی کرتا ہے۔ عام آدمی کا کیا جرم ہے؟ بینک نے ہمیں کچھ بتایا تک نہیں'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.