ETV Bharat / state

بھیونڈی: کورونا کے خوف سے 180 ملازمین غیر حاضر

مہاراشٹر کے ممبئی سے متصل بھیونڈی میونسپل کارپوریشن کے مختلف محکموں میں تعینات تقریباً 180 ملازمین کورونا وائرس وباء کے خوف کے سبب ڈیوٹی پر نہیں آرہے ہیں۔

bhiwandi corporation's 180 employees continued absent in mumbai maharashtra news
کورونا کے خوف سے 180 ملازمین غیر حاضر
author img

By

Published : May 21, 2020, 10:35 PM IST

ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی سے متصل بھیونڈی میونسپل کارپوریشن کے 180 ملازمین ڈیوٹی پر نہیں آرہے ہیں۔ دو ماہ سے غیر حاضر رہنے والے کارپوریشن ملازمین کو میونسپل کمشنر پروین اسٹیکر نے 24 گھنٹے کے اندر ڈیوٹی پر حاضر ہونے کا نوٹس جاری کرتے ہوئے مسلسل غیر حاضر رہنے کی وضاحت طلب کی ہے۔ اگر اس نوٹس کے بعد بھی جو ملازمین ڈیوٹی پر نہیں آتے ہیں تو ان کے خلاف تادیبی کارروائی کرنے کا انتباہ دیا گیا ہے۔

ویڈیو، ڈاکٹر پروین اشٹیکر میونسپل کمشنر بھیونڈی

مہاراشٹر میں لاک ڈاؤن کے نافذ ہونے کے بعد سے بھیونڈی میونسپل کارپوریشن کے 180 ملازمین تبھی سے کارپوریشن کی ڈیوٹی پر نہیں آرہے ہیں۔ میونسپل افسران نے جب ان کے غیر حاضر رہنے کی وجہ دریافت کی تو معلوم ہوا کہ سبھی کورونا کے خوف سے نہیں آرہے ہیں۔ جبکہ 18 مئی کو ریاست کی سبھی میونسپل کارپوریشن اور نگر پنچایت سمیت دیگر محکموں میں سو فیصدی ملازمین کے آفس آنے کا حکم نامہ جاری ہو چکا ہے۔ جبکہ یہ ملازمین لاک ڈاؤن کے شروع ہونے کے دوران سے ہی غیر حاضر ہوگئے ہیں۔

bhiwandi corporation's 180 employees continued absent in mumbai maharashtra news
کورونا کے خوف سے 180 ملازمین غیر حاضر
میونسپل کمشنر پروین اشٹیکر نے بتایا کہ تقریباً دو ماہ سے مسلسل غیر حاضر رہنے والے ان ملازمین کو زبانی اور دوسرے ذرائع سے ڈیوٹی پر آنے کو کہا گیا تھا مگر ابھی تک یہ 180 ملازمین ڈیوٹی پر نہیں آرہے ہیں۔ جس کی وجہ سے سبھی کو 24 گھنٹے کے اندر ڈیوٹی پر حاضر رہنے کا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ اگر اب اس کے بعد بھی نہیں آتے ہیں تو محکمہ جاتی کارروائی کرے گی۔

انہوں نے سبھی غیر حاضر رہنے والے ملازمین کو متنبہ کیا ہے کہ فوراً اپنی ڈیوٹی پر لوٹ آئیں ورنہ تادیبی کارروائی کے لیے تیار رہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.